سرورق / خبریں / صدر کمیشن کی سفارشات لوٹانے کیلئے جرات کا مظاہرہ کریں : آشوتوش

صدر کمیشن کی سفارشات لوٹانے کیلئے جرات کا مظاہرہ کریں : آشوتوش

نئی دہلی، 22 جنوری ( یواین آئی) فائدہ کے عہدہ معاملہ میں ’آپ‘ کے 20 ممبران اسمبلی کی رکنیت ختم ہو جانے سے ناراض عام آدمی پارٹی نے اس معاملہ صدر رام ناتھ كووند پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس بارے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کی گئی سفارشات واپس کرنے کے لئے جرات کا مظاہرہ کریں۔
پارٹی کے ترجمان آشوتوش نے آج ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’امید کرتے ہیں کہ صدر محترم کو یہ معلوم ہو گا کہ سابق صدر کے آر نارائنن نے آئین کے سرپرست کے طور پر اہم رول اداکرتے ہوئے مرکزی کابینہ کی سفارشات کو ایک بار نہیں دو بار لوٹایا تھا۔
انہوں نے ایک ‘ربڑ کی مہر’ کی طرح نہیں بلکہ اپنے حقوق کے مکمل استعمال کرنے والے ایک عظیم صدر کی طرح کام کیا تھا‘‘-

Source:UNI

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: