سرورق / خبریں / صحیح فرماں رہے ہیں گڈکری جی :راہل

صحیح فرماں رہے ہیں گڈکری جی :راہل

نئی دہلی ،کانگریس صدر راہل گاندھی نے مرکزی وزیر نتن گڈکری کے ’’نوکریاں کہاں ہیں ‘‘والے بیان پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ ملک کا ہرشہری مودی حکومت سے یہی سوال پوچھ رہاہے ۔

مسٹر گاندھی نے مسٹر گڈکری کے اس بیان پر آج ٹوئیٹ کیا،’’گڈکری جی بہت اچھا سوال ہے ۔ہرہندستانی یہی سوال پوچھ رہاہے ۔‘‘

اس کے ساتھ ہی انھوں نے گڈکری کے فوٹو کے ساتھ وہ خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں انھوں نے ریزریویشن کا مطالبہ کررہے لوگوں سے کہاکہ ریزریویشن تومانگ رہے ہو لیکن ’’نوکریاں کہاہیں ۔‘‘ مسٹر گڈکری نے اتوارکو مہاراشٹر میں ایک پروگرام میں کہاکہ ریزرویشن کے بعد نوکریاں مل ہی جائیں گی اسکی گارنٹی نہیں ہے کیونکہ نوکریوں کے مواقع لگاتار کم ہوتے جارہے ہیں ۔

کانگریس بھی مسلسل مودی حکومت پر الزام لگارہی ہے کہ اقتدارمیں آنے سے پہلے بھارتیہ جنتاپارٹی نے ہر سال دوکروڑ لوگوں کو روزگار دینے کا وعدہ کیاتھا لیکن اس وعدے کو پورا کرنے میں وہ ناکام رہی ہے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: