سرورق / بین اقوامی / شیو سینا کا بی جے پی پر تیکھا نشانہ ، کہا : الیکشن کمیشن بن گیا ہے رکھیل ، ای وی میں گڑبڑی کا لگایا الزام –

شیو سینا کا بی جے پی پر تیکھا نشانہ ، کہا : الیکشن کمیشن بن گیا ہے رکھیل ، ای وی میں گڑبڑی کا لگایا الزام –

ممبئی : ضمنی انتخابات کے دوران ای وی ایم اور وی وی پیٹ مشینوں میں خرابی کو لے کر الیکشن کمیشن پر شیو سینا نے تیکھا حملہ کیا ہے۔ شیو سینا نے کہا کہ حکمراں پارٹیوں نے الیکشن کمیشن ، الیکشن اور جمہوریت کو رکھیل بنا رکھا ہے۔ بی جے پی پر تیکھا حملہ بولتے ہوئے شیو سینا نے کہا کہ انہوں نے اپنے فائدے کیلئے ای وی ایم کو خراب کئے ۔
شیو سینا نے اپنے ترجمان سامنا کے اداریہ کے ذریعہ وارننگ دی ہے کہ جس الیکشن عمل سے لوگوں کا اعتماد اٹھا گیا ہے ، یہ عمل جمہوریت کیلئے خطرناک ہے ۔ مضمون میں لکھا ہے کہ ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے ، ایسا ڈنکا بجانے کا اب کوئی مطلب نہیں رہ گیا ہے ۔ ای وی ایم نے ہماری جمہوریت کی دھجیاں اڑا دی ہیں ۔ موجود تاناشاہی نے جمہوریت کو رکھیل بنا کر رکھا ہے۔
شیو سینا نے الزام لگایا کہ بی جے پی والوں نے ای وی ایم میں گڑبڑی کرکے خود کے استعمال کی مشین بنالی ہے۔ اسلئے الیکشن اور الیکشن کمیشن پیلا ہاوس کی زنگ لگی کوٹھیوں کی طوائف بن گیا ہے۔ مضمون میں مزید لکھا ہے کہ موجودہ الیکشن کمیشن اور ان کی مشینری حکمرانوں کی آلہ کار بن گئی ہے ، اس لئے وہ الیکشن میں کئے جانے والے شراب کی تقسیم ، پیسوں کی بٹوارے ، حکمرانوں کی تاناشاہی اور دھمکی آمیز تقریروں کے خلاف شکایت قبول کرنے کیلئے بھی تیار نہیں ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: