سرورق / خبریں / شیوسینا اکیلے انتخابات لڑنے پر اٹل امیت شاہ کی ادھوٹھاکرے سے ملاقات بے سود –

شیوسینا اکیلے انتخابات لڑنے پر اٹل امیت شاہ کی ادھوٹھاکرے سے ملاقات بے سود –

نئی دہلی : بی جے پی سے ناراض شیوسینا کے ایگزی کیٹیو چیرمین ادھو ٹھاکرے کو منانے امیت شاہ چہارشنبہ کی شام ممبئی میں ان کے گھر ماتوشری پہنچے۔دونوں کے درمیان ڈھائی گھنٹے تک بات چیت ہوئی۔اس میں کیا بات ہوئی، ابھی اس کی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔یہ ملاقات اہم تھی کیونکہ مرکزی اور ریاستی سطح پر اتحاد ہونے کے باوجود بی جے پی اور شیو سینا کے تعلقات میں تلخی آئی تھی لیکن یہ دور ہوتی نظر نہیں آ رہی ہے۔شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے کہا ہے کہ ہم امیت شاہ جی کا ایجنڈا جانتے ہیں لیکن شیوسینا نے یہ طے کرلیا ہے کہ وہ آنے والے تمام انتخابات اکیلے لڑے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنا موقف تبدیل نہیں کررہے ہیں۔ سنجے راوت کا بیان شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے اور بی جے پی قومی صدر امیت شاہ کی ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔ سامنا میں شائع اداریہ میں شیوسینا نے مختلف ریاستوں میں ہوئے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد بی جے پی کے پروگرام پر سوال اٹھایا تھا۔اداریہ میں کہا گیا کہ شیوسینا آئندہ تمام انتخابات اکیلے لڑے گی۔اس میں لکھا ہے کہ وزیر اعظم دنیا کا سفر کر رہے ہیں اور بی جے پی صدر امیت شاہ رابطے پروگرام کے تحت ملک بھر میں گھوم رہے ہیں۔ شاہ این ڈی اے ساتھیوں سے ملیں گے۔تاہم وہ کیا کریں گے؟ وہ ایسے وقت میں کیوں مل رہے ہیں، جب بی جے پی کو ضمنی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑاہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

مراٹھواڑہ میں زوردار بارش –

اورنگ آباد : مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد ، عثمان آباد،لاتور ،ہنگولی ، پربھنی اور ناندیڑ …

جواب دیں

%d bloggers like this: