سرورق / خبریں / شیواجی نگر کا یہ علاقہ کوڑا دان میں تبدیل ہو گیا ہے –

شیواجی نگر کا یہ علاقہ کوڑا دان میں تبدیل ہو گیا ہے –

بنگلور۔شیواجی نگر میں سلطان جی گنٹا روڈ یہاں کے مکین، کاروباری حضرات اور اس راستہ پر سے گزرنے والے گاڑی سواروں کے لئے ایک بھیانک خواب میں تبدیل ہو گیا ہے، یہ ایک غیر سرکاری عظیم کوڑا دان بنا ہوا ہے اور اب کی بار اس کے لئے خود بروہت بنگلورو مہا نگرا پالیکے (بی بی ایم پی) ذمہ دار ہے۔چونکہ قریب کے علاقہ میں کہیں بھی بلدیہ کو شہر کا کچرا ڈالنے کے لئے جگہ میسر نہیں ہے ، بی بی ایم پی کی کچرا جمع کرنے والی گاڑیاں اس راستہ کے ایک حصہ پر ہی سارا کوڑا کرکٹ لا کر ڈال دیتی ہیں، ان گاڑیوں کی طرف سے یہ کچرا نہ صرف شیواجی نگر کے مختلف علاقوں سے جمع کیا جاتا ہے بلکہ قریب کے کئی دوسرے محلوں سے بھی اٹھایا جاتا ہے۔اس کی وجہ سے کئی کاروباری اداروں والا یہ مصروف علاقہ بری طرح سے برباد ہو کر رہ گیا ہے۔علاقہ کے ایک تاجر نے کہا کہ’’یہاں پر میری شوروم ہے اور میں اس علاقہ میں پچھلے بیس سالوں سے کاروبار کر رہا ہو ں، یہاں کچرا ڈالنے کا سلسلہ بی بی ایم پی کی طرف سے چھ سال قبل شروع ہوا تھا اور اس کے بعد سے یہ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے اور اس کی وجہ سے کئی صحت سے متعلق مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔چونکہ کچرا بالکل میری دکان کے سامنے ڈالا جاتا ہے ، پچھلے ایک ہفتہ میں ، میں نے پندرہ کلو گرام بلیچنگ پاؤڈر کا استعمال کیا ہے تاکہ اس کی بدبو کو کسی حد تک کم کیا جا سکے‘‘۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بی بی ایم پی کی طرف سے اس مقام پر ایک بورڈ لگایا گیا ہے جس میں عوام کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ یہاں کچرا نہ ڈالیں لیکن قریب کے کسی مقام پر بھی کوڑا دان فراہم نہیں کئے گئے ہیں، جس کے نتیجہ میں علاقہ کے مکین بھی اسی مقام پر اپنے گھروں کا کچرا لا کر ڈالنے لگے ہیں، اگر مکین نہیں ڈالتے ہیں تو پھر بی بی ایم پی خود ہی اس مقام پر کچرا جمع کر دیتی ہے جو کئی کئی دنوں تک صاف نہیں کیا جاتا۔صحت سے متعلق مسائل اور گندگی کے علاوہ اس کچرے نے سڑک کے ایک بڑے حصہ کو کھالیا ہے، یہاں سے دو گاڑیاں بیک وقت نہیں گزر سکتیں، جس کی وجہ سے کئی چھوٹے موٹے حادثات بھی پیش آچکے ہیں، راستہ کی اوپری سطح بھی اس کی وجہ سے خراب ہو رہی ہے اور پورے علاقہ میں پھیلی ہوئی بد بو سے متعلق کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔علاقہ کے ایک مکین نے بتایا کہ’’روزانہ اس راستہ پر دس تا بیس دو پہیہ سوار پھسل کر گر جاتے ہیں ، یہ ان گاڑی سواروں اور ہم سب سے کے لئے خطرہ کی بات ہے‘‘۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: