سرورق / بین اقوامی / شیخ جسیم بن محمد بن ثانی قرآن کریم مقابلہ میں 200 نومسلم مردوخواتین کی شرکت ، پروگرام میں لگایا چار چاند –

شیخ جسیم بن محمد بن ثانی قرآن کریم مقابلہ میں 200 نومسلم مردوخواتین کی شرکت ، پروگرام میں لگایا چار چاند –

دوحہ : قطر میں شیخ جسیم بن محمد بن ثانی قرآن کریم مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں سینکڑوں امیدواروں نے شرکت کی ۔یہ مقابلہ عبداللہ بن زیادہ المحمود کلچرل اینڈ اسلامک سینٹر کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔ اس مقابلہ کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں تقریبا 200 نو مسلم مرد و خواتین نے بھی شرکت کی ، جس نے اس مقابلہ میں چار چاند لگادئے۔
مقابلہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر سلطان سعد بن البدر کے مطابق نو مسلم امیدوار ایشیا اور افریقہ کی 9 مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ نو مسلم خواتین بھی مقابلہ میں کافی فعال طور پر شریک ہوئیں ۔ انہوں نے بتایا کہ نو مسلم افراد کیلئے مقابلہ میں ایک نئے سیکشن کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ ان لوگوں کو قرآن کریم سیکھنے کا موقع فراہم کرایا جاسکے ۔
البدر کے مطابق عبداللہ بن زید المحمود کلچرل اینڈ اسلامک سینٹر کی جانب سے مذہب اسلام میں نئے نئے داخل ہوئے افراد کیلئے قرآن کریم اور عربی زبان سے متعلق متعدد پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں ، تاکہ مسلم معاشرہ میں ان کو گھلنے ملنے میں مدد مل سکے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: