سرورق / بین اقوامی / شیخ ابوبکر نمایاں خدمات کے عوض غلاف کعبہ کے ٹکڑے سے سرفراز –

شیخ ابوبکر نمایاں خدمات کے عوض غلاف کعبہ کے ٹکڑے سے سرفراز –

کالی کٹ، 5جنوری (یو این آئی) جامعہ الثقافۃ سنیہ الاسلامیہ کے وائس چانسلر شیخ ابوبکر احمد کو غلاف کعبہ کا ایک ٹکڑ ا پیش کرتے ہوئے سعودی عرب حکومت کے نمائندے عثمان یحی البکری اور شیخ صالح محمد الحجازی نے کہا کہ ان کی حکومت یہ تحفہ ان شخصیات کو پیش کرتی ہے جو دعوتی، اسلامی، تعلیمی اور دیگر کاموں میں نمایاں خدمات انجام دیتی ہیں۔

سعودی عرب کے دونوں نمائندے نے گزشتہ رات مرکز یہاں مرکز کے چار روزہ روبی جبلی عالمی کانفرنس کے روحانی کانفرنس کے دوران مسٹر ابوبکر کو پیش کیا اور کہاکہ ہمیں آپ کی خدمات دیکھ بہت خوشی ہورہی ہے اور جس طرح آپ نے تعلیمی اور تصوف کے میدان میں کام کیا ہے وہ قابل مبارکباد ہے۔

اس موقع پر شیخ ابوبکر نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے غلاف کعبہ کے ٹکڑا پیش کرنے پر حکومت سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ سعودی حکومت کا یہ تحفہ ہمارے لئے بیش قیمتی تحفہ ہے اور سرمایہ حیات بھی-

Source:UNI

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: