سرورق / Uncategorized / شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی 95سالگرہ پر بھارت رتن کا مطالبہ

شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی 95سالگرہ پر بھارت رتن کا مطالبہ

شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی 95سالگرہ پر بھارت رتن کا مطالبہ

ممبئی،11دسمبر(یواین آئی )شہنشاہ جذبات کے لقب کے نام سے مشہور ہندوستانی فلمی صنعتوں کے قدآور اداکار دلیپ کمار کی 95ویں سالگرہ ان کی اداکارہ شریک حیات سائرہ اور اہل خانہ نے سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے ،لیکن چھ دہائیوں تک فلمی دنیا پر اپنا اثرورسوخ رکھنے والے یوسف خان عرف دلیپ کمار کی شہرت اور مقبولت میں کوئی کمی نہیں واقع ہوئی ہے ،اس موقع کے ان کے مداحوں کی خواہش ہے کہ بزرگ اداکار کو حکومت ہند ’بھارت رتن‘ کے اعزاز سے نوازے۔اس کا مطالبہ مشہور سماجی کارکن اور صحافی سمیع قریشی نے کیا ہے ،جبکہ دیگر تنظیموں نے بھی اس مطالبہ کی تائید کی ہے۔دلیپ کمار کے خاندان سے تقریباً 35سال سے قریب سمجھے جانے والے آصف فاروقی ،جوکہ اے ایم یوکونسل اور ایکزیکٹیو کونسل کے رکن بھی ہیں،کاخیال ہے کہ دلیپ کمار ایک ایسی شخصیات ہے کہ ہر کوئی ان سے مل کر متاثر ہوتا ہے ،ان کے ساتھ بیٹھنے کے ساتھ ہر کوئی چاہے امیروغریب ہو یا الگ شخصیات کا مالک۔

 

Leave a comment

About Khamar Naz

Check Also

پدماوتی معاملے میں نئی عرضی پر منگل کو سماعت

نئی دہلی،23نومبر (یو این آئی) متنازعہ فلم ’پدماوتی‘ کو بیرون ملک میں آئندہ یکم دسمبر …

جواب دیں

%d bloggers like this: