سرورق / خبریں / شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے عوام کو راحت

شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے عوام کو راحت

بنگلورو۔ (سینئر رپورٹر) شہر میں دوبارہ بارش شروع ہونے لگی ہے، گزشتہ ماہ چند دنوں سے شہر میں بارش نے شہریان کو راحت بخشی ہے اور جو گرمی کی شدت محسوس کی جارہی تھی اس میں تھوڑی کمی دکھائی دے رہی ہے۔ آج شام بھی شہر کے ودھان سودھا، کبن پارک، ایم جی روڈ ،ریس کورس روڈ، شیواجی نگر، جئے نگر، ملیشورم، وجئے نگر ، میسور روڈ ،ناگواراور مضافات میں تیز طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید چار دن تک اسی طرح کا موسم دیکھنے کو ملے گا۔ شام کے اوقات میں ہورہی بارش سے ملازمت پیشہ افراد کو اپنے دفاتر سے گھر واپس لوٹنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ امسال شہر میں گرمی کی شدت کافی زیادہ محسوس کی گئی ہے۔لیکن وقتا فوقتاً ہورہی بارش نے اس گرمی کی شدت میں تھوڑی بہت کمی ضرور لائی ہے۔ جس سے شہریان کو کافی راحت پہنچی ہے۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت32.8 ڈگری اور کم سے کم 23.3ڈگری، کیمپے گوڈا انٹرنیشنل ایرپورٹ لمیٹڈ میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 33ڈگری اور کم سے کم 22.5ڈگری ہے۔ ایچ اے ایل میں زیادہ سے زیادہ33ڈگری اور کم سے کم 23ڈگری ریکاڈکی گئی ہے، جبکہ کلبرگی میں درجہ حرارت43.3ڈگری ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: