سرورق / خبریں / شہر کے فضائیہ اسکول سے5؍ ٹسٹ انجینئر کامیاب –

شہر کے فضائیہ اسکول سے5؍ ٹسٹ انجینئر کامیاب –

بنگلور۔ شہر میں واقع ایرفورس ٹسٹ پائلٹ اسکول کے 40؍ ویں فلائٹ ٹسٹ کورس میں 12؍ ٹسٹ پائلٹ اور 5فلائٹ ٹسٹ انجینئرز نے کامیابی حاصل کی۔ جمعرات کو منعقد ایک تقریب میں انہیں اعزازات سے نوازا گیا۔ ہندوستان بحری کے سربراہ سنیل لامبا جو چیف آف اسٹاف کمیٹی ہیں انہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے پائلٹس اور انجینئروں کو اسناد تقسیم کیں۔ ایرفورس پائلٹ اسکول ایر کرافٹ اینڈسسٹمس ٹسٹنگ اسٹابلشمنٹ (اے ایس ٹی ای) کا اہم حصہ ہے جو کہ ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کا ایک جُز ہے اس اسکول میں پائلٹس اور سیفٹی انجینئرس کو تربیت دی جاتی ہے۔ اس موقع پر کامیاب ہونے والے پائلٹس اور انجینئرس سے خطاب کرتے ہوئے بحریہ کے سربراہ ایڈمرل لامبا نے بتایا کہ جہاز کے ٹسٹ عملے کے لئے یہ لازمی ہے کہ جہاز کی حفاظت اور معیار بنائے رکھنے کے لئے مسلسل کوشش کرتے رہیں ۔ ساتھ ہی وہ اس بات کی کوشش کریں کہ حفاظت اور معیار سے سمجھوتے کئے بغیر ٹسٹ سائیکل ٹائم میں کمی کی جاسکے۔ 1973ء میں اے ایف ٹی پی ایس کی شروعات کے بعد سے اب تک 284؍ پائلٹس اور 131؍ ٹسٹ انجینئرس اس اسکول سے تربیت حاصل کرچکے ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بھونگیر حادثہ۔تلنگانہ کے وزیراعلی کا اظہار افسوس

حیدرآبادتلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے ضلع یادادری بھونگیر میں پیش آئے سڑک حادثہ …

جواب دیں

%d bloggers like this: