سرورق / کرناٹک / شہر میں چین چھیننے کی دو مختلف واردایتیں

شہر میں چین چھیننے کی دو مختلف واردایتیں

بنگلورو شہر میں جرائم پر قابو پانے کیلئے سٹی پولیس کی طرف سے مناسب اقدامات کئے جارہے ہیں اس کے باوجود چین چھین کر فرار ہوجانیکے معاملات میں دن بہ دن زبردست اضافہ ہورہا ہے ۔ شہر کے سبرامنیا نگر اور شنکر پورم میں لٹیرے خواتین کے گلے سے سونے کی زنجیر چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس کی اطلاع کے مطابق سبرامنیا نگر ففتھ مین روڈ کی رہنے والی ناگ لکشمی جمعہ کے دن رات 8 بجے گھر کے قریب پیدل جارہی تھی۔ اس دوران موٹرسائیکل پر آئے لٹیرے خاتون کے گلے سے 50 گرام وزنی سونے کی چین لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ دوسرا واقعہ شنکرپورم کے چندرا شیکھر لے آؤٹ میں پیش آیا ۔ رُکمنی نامی خاتون گھر کے روبروکھڑی ہوئی تھی کہ جمعہ کی رات 9.45 بجے لٹیرے رُکمنی کے گلے میں موجود 40گرام وزنی سو نے کی چین جھپٹ کر فرار ہوگئے ۔ سبرامنیا نگر اور چندراشیکھر لے آؤٹ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کے آر پورم۔۔۔ گاڑی سواروں کیلئے خطرناک چوراہا –

بنگلور،  بنگلور شہر کے خستہ حال راستوں اور ٹریفک کی بد انتظامی کی وجہ سے …

جواب دیں

%d bloggers like this: