سرورق / خبریں / شہر میں وائٹ ٹیپنگ کاادھورا کام دوبارہ شروع چار اہم سڑکوں پر تعمیری کام کیلئے ٹریفک پولیس کی منظوری حاصل

شہر میں وائٹ ٹیپنگ کاادھورا کام دوبارہ شروع چار اہم سڑکوں پر تعمیری کام کیلئے ٹریفک پولیس کی منظوری حاصل

بنگلورو : بروہت بنگلورو مہانگر پالیکے (بی بی ایم پی ) نے شہر کی 4 اہم سڑکوں پر وائٹ ٹیپنگ کا ادھورا کام مکمل کرنے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ حکومت کے چیف سکریٹری نے حال ہی میں مختلف محکموں کے ساتھ میٹنگ طلب کرکے وائٹ ٹیپنگ کا کام مکمل کرنے کیلئے منظوری دینے محکمہ پولیس کو ہدایت دی تھی جس کے پیش نظر ہیبال سے ہینور، نائنڈہلی جنکشن سے سُمن ہلی ، راج کمار مجسمہ سے سُمن ہلی اور ویسٹ آف کارڈ روڈ کے ٹول گیٹ تک تعمیری کام کیلئے منظوری ملنے کا امکان ہے۔ اس لئے بی بی ایم پی کے افسروں نے متعلقہ کنٹراکٹروں کو تاکید کی ہے کہ وہ وائٹ ٹیپنگ کا ادھورا کام شروع کرنے کیلئے درکار مناسب تیاریاں کرلیں ۔ باوثوق ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق شہر کی سڑکوں پر پائے جانے والے گڑھوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے چند اہم سڑکوں پر بیک وقت وائٹ ٹیپنگ کا کام شروع کردیا گیا تھا ، متبادل سڑک نہ ہونے کی وجہ سے عوام خصوصاً گاڑی سواروں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔اس دوران اسمبلی انتخابات کا اعلان کردیا گیا اور اسی بہانے پالیکے نے وائٹ ٹیپنگ کا کام ادھورا چھوڑ دیا تھا ۔ بی بی ایم پی کے اس اقدام پر لوگوں نے سخت برہمی ظاہر کی تھی ۔ آخر میں مرحلہ وار وائٹ ٹیپنگ کا کام شروع کرنے پالیکے کے افسروں نے ٹریفک پولیس سے اپیل کی لیکن سڑکوں پر ٹریفک کا مسئلہ پیش آنے کے سبب ٹریفک پولیس نے اس کے لئے اجازت نہیں دی تھی ۔ بی بی ایم پی کمشنر نے کوآرڈی نیشن کمیٹی کی میٹنگ میں اس کا ذکر بھی کیا تھا ۔ کمشنر کی بات پر غور کرنے کے بعد حکومت کے چیف سکریٹری نے وائٹ ٹیپنگ کا کام شروع کرنے کیلئے فوری اجازت دینے ٹریفک پولیس کمشنر کو ہدایت دی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ بی بی ایم پی نے شہر کے آؤٹر رنگ روڈ سمیت 29 سڑکوں کو وائٹ ٹیپنگ کے تحت ترقی دینے کیلئے منصوبہ تیار کیا ہے ۔ اس کے مطابق 972.69 کروڑ روپیوں کے اخراجات سے جملہ 93.43 کلو میٹر مسافت تک کی سڑکوں کو ترقی دی جائے گی ۔ پہلے مرحلے میں 281 کروڑ کے اخراجات سے 5 مختلف روٹ کے 38.80 کلو میٹر کی سڑک پر تعمیری کام شروع ہوگیا ہے لیکن اب تک صرف 9.5 کلو میٹر تک وائٹ ٹیپنگ کاکام مکمل ہوا ہے ۔ بی بی ایم پی افسروں کے مطابق اسمبلی انتخابات کے پیش نظر شہر کے 4 اہم سڑکوں پر وائٹ ٹیپنگ کا کام روک دیا گیا تھا جسے دوبارہ شروع کیا گیا ہے ، اس کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے بی بی ایم پی کی طرف سے تیاریاں چل رہی ہیں ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: