سرورق / خبریں / شہر میں موبائل کینٹین شروع کرنے میں بی بی ایم پی ناکام 24 وارڈوں میں جگہ کی نشاندہی کرنے کے باوجود ابھی تک کام کا آغاز نہیں ہوا –

شہر میں موبائل کینٹین شروع کرنے میں بی بی ایم پی ناکام 24 وارڈوں میں جگہ کی نشاندہی کرنے کے باوجود ابھی تک کام کا آغاز نہیں ہوا –

بنگلورو : سلیکان سٹی میں موبائل اندرا کینٹین کے لئے عوام کا بہتر رد عمل دیکھنے کو مل رہا ہے ، اس کے باوجود جن وارڈوں میں اندرا کینٹین تعمیر نہیں کی گئی ہے ان وارڈوں میں موبائل کینٹین کا ابھی تک آغاز ہی نہیں ہوا ہے ۔ عوام خصوصاً غریب اور درمیانی طبقے کے لوگوں کو رعایتی قیمت پر روزانہ 3 وقت کا کھانا فراہم کرنے کی غرض سے بروہت بنگلورو مہانگر پالیکے (بی بی ایم پی ) کے 198 وارڈوں میں اندرا کینٹین شروع کرنے کے لئے حکومت نے منصوبہ بنایا تھا لیکن تمام وارڈوں میں کینٹین کی تعمیر کیلئے جگہ کی قلت پیش آئی جس کے سبب جن وارڈوں میں اندرا کینٹین تعمیر کرنا ممکن نہیں ہوسکا وہاں موبائل کینٹین شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ شہر کے میجسٹک ، اوکلی پورم، چامراج پیٹ، مڑیوال سمیت بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں موبائل کینٹین شروع کرنے کیلئے بی بی ایم پی کی طرف سے تمام تیاریاں کئے جاچکی تھیں لیکن صرف 18 وارڈوں میں موبائل کینٹین شروع کی گئی ، مزید دس وارڈوں میں اس کے لئے پالیکے کے افسروں نے ابھی تک جگہ کی نشاندہی ہی نہیں کی ہے ۔ پہلے مرحلے میں 101 وارڈوں میں اندرا کینٹین کا افتتاح عمل میں آیا تھا اس کے بعد مزید 74 وارڈوں میں کینٹین کا آغاز ہوا ۔ لیکن 24 وارڈوں میں کینٹین کی تعمیر کے لئے جگہ کی قلت پیش آئی جس کے سبب ان وارڈوں سمیت جس جگہ لوگوں کی بھیڑ زیادہ ہو وہاں موبائل کینٹین کے ذریعہ غذا سربراہ کرنے کیلئے بی بی ایم پی نے منصوبہ بھی تیار کرلیا تھا لیکن یہ منصوبہ مکمل طور پر کامیاب نہیں ہوا ۔ بتایا جارہا ہے کہ پالیکے کی طرف سے 174 وارڈوں میں تعمیر کردہ اندرا کینٹین سے زیادہ موبائل کینٹین کا استعمال ہورہا تھا ۔ چند وارڈوں میں جہاں اندرا کینٹین تعمیر کی گئی ہے وہاں بہت کم لوگ کینٹین کا کھانا کھارہے ہیں ۔ بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر موبائل کینٹین قائم کئے جانے کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس سے فائدہ ہورہا ہے ۔ اس لئے موبائل کینٹین سرویس شروع کرنے کیلئے پالیکے نے کاڈوملیشورا، میجسٹک، اوکلی پورہ، دیانند نگر، بسویشورا نگر، چامراج پیٹ، شری رام مندر، سری نگر، گری نگر، مڑیوال، جئے نگر، جے پی نگر، کیمپاپورہ اگراہارا، باپوجی نگر، یڈی یور، کاچرکن ہلی، ہلسور، بمن ہلی، مہادیوپورہ، ایچ اے ایل ایرپورٹ ، راجہ راجیشوری نگر وغیرہ جگہوں کی نشاندہی کی گئی تھی ۔ بی بی ایم پی افسروں کے مطابق کالجوں کے قریب موبائل کینٹین شروع کرنے کے لئے چند کالجوں نے پالیکے سے اپیل کی ہے ۔ اس سلسلہ میں متعلقہ افسروں سے تبادلہ خیال کرنے کے بعد ان جگہوں پر موبائل کینٹین شروع کرنے کا فیصلہ بی بی ایم پی کے زیر غور ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

اتحاد کے لئے ہدف اور نظریہ میں یکسانیت ہونی چاہئے: کانگریس

جبل پور‘ کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ اور انتخابی مہم کمیٹی کے سربراہ جیوترادتیہ سندھیا نے …

جواب دیں

%d bloggers like this: