سرورق / خبریں / شہر میں بارش کی تباہ کاریوں کی روک تھام کے لئے اقدامات اراکین اسمبلی اور افسروں سے تبادلہ خیال۔پرمیشور بنگلورو اسمبلی حلقوں کا معائنہ کریں گے –

شہر میں بارش کی تباہ کاریوں کی روک تھام کے لئے اقدامات اراکین اسمبلی اور افسروں سے تبادلہ خیال۔پرمیشور بنگلورو اسمبلی حلقوں کا معائنہ کریں گے –

بنگلور:  ودھان سودھا کے کانفرنس ہال میں نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر پرمیشور بنگلور کے اراکین اسمبلی، پارلیمان، کارپوریٹرس اور افسروں کے اجلاس میں بارش کی تباہ کاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے ۔ تصویر میں بائیں سے ریاستی وزراء بی زیڈ ضمیراحمد خان ، کے جے جارج اور مےئر سمپت راج دیکھے جاسکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(تصویر: کاشف)

بنگلورو۔شہر بنگلور میں بھاری بارش کے دوران پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے اور بروقت راحتی کاموں کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے بنگلور کے تمام اراکین اسمبلی ،ارکان پارلیمان ، کارپوریٹرس، بی ڈی اے اور بی ایم آر ڈی اے کے افسروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ یہاں ودھان سودھا کے کانفرنس ہال میں منعقدہ اس اجلاس میں موسلا دھار بارش کے دوران شہر میں پیدا ہونے والے مسائل اور تباہ کاریوں پر اراکین اسمبلی اور کارپوریٹرس نے تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ شہر کے مختلف مقامات پر پائے جانے والے کوڑا کرکٹ کا ذکر کرتے ہوئے اکثر کارپوریٹرس اور اراکین اسمبلی نے کہاکہ ان کچرے کے ڈھیروں سے شہر کے کئی مقامات میں وبائی بیماریاں پیدا ہونے کا خطرہ ہے ۔اس لئے بارش کے پانی کے آسان اخراج اور کچرے کو ٹھکانے لگانے مناسب اقدامات پر توجہ دی جائے ۔ ان اراکین نے یہ بھی بتایا کہ سڑکو ں پر پڑے کچروں کے برساتی نالوں میں اٹک جانے کی وجہ سے بارش کے پانی کا آسانی کے ساتھ اخراج نہیں ہوپاتا ہے ۔جس کے نتیجہ میں بارش کے دوران سڑکو ں پر پانی بھر جانے سے ٹریفک اور راہ گیروں کے لئے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں ۔بارش کے پانی کے آسان اخراج کو یقینی بنانے، برساتی نالوں کی مرمت وغیرہ کے لئے وارڈ کے تحت امداد جاری کرنے کی بھی درخواست کی گئی۔ شہر میں جرائم: ان دنوں شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کے واقعات کو بھی چند اراکین اسمبلی نے اجلاس میں ا ٹھایا اور ان جرائم کی روک تھام کے لئے شہر میں نظم وضبط کے اصول کو سختی سے نافذ کرنے اور جرائم پیشہ لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کابھی انہوں نے مطالبہ کیا۔ اجلاس کے آغاز میں پرمیشور نے کہا کہ وہ شہر کے تمام اسمبلی حلقوں کا دورہ کریں گے۔ اس دورہ کے دوران مختلف بلدی مسائل کے حل کے لئے مناسب اقدامات کریں گے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہر حلقے کے مسائل معلوم کرنے کے لئے وہ حلقہ کی سطح پر اجلاس بھی طلب کریں گے ۔ یہ اجلاس تمام حلقوں کے مسائل حل کرنے کے لئے طلب کیا گیا ہے ۔
بی ڈی اے اسکیموں کی جانچ: انہوں نے بتایا کہ بنگلور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (بی ڈی اے) کے تعلق سے کئی شکایات موصول ہوئی ہیں ۔بی ڈی اے سے متعلق تمام اسکیموں کا ازسرنو جائزہ لیا جانا چاہئے اور جانچ کے لئے متعلقہ افسروں کو ضروری ہدایت دی گئی ہے۔اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں ریاستی وزراء کے جے جارج، بی زیڈ ضمیراحمد خان، جیما، بنگلور حلقوں کے کئی اراکین اسمبلی اورمےئر سمپت راج نے شرکت کی۔ سابق ریاستی وزیر و کانگریس کے سینئر رکن اسمبلی حلقہ بی ٹی ایم رام لنگا ریڈی نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: