سرورق / خبریں / شہر ، معاشی ترقی کے وسیلے ہیں : نائب صدر جمہوریہ

شہر ، معاشی ترقی کے وسیلے ہیں : نائب صدر جمہوریہ

نئی دہلی،  (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ ہند ایم ونکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کے شہر معاشی ترقی کے اہم وسیلے ہیں اور شہروں میں رہنے والے سبھی طبقوں کے لوگوں کو مکان کی مناسب سہولتیں اور دیگر لازمی سہولتیں فراہم کئے جانے کی ضرورت ہے۔ مسٹر نائیڈو آج یہاں نیتا جی نگر جنر ل پول رہائشی ایکوموڈیشن کالونی کی تعمیر نو اور ناروجی نگر میں عالمی تجارتی سینٹر کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد وہاں لوگوں سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر مکانات اور شہری امور کے وزیر مملکت ہردیپ سنگھ پوری اور دیگر معزز شخصیتیں بھی موجود تھیں۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ تمام شہریوں کو مکان فراہم کرنے کے علاوہ ایک اچھا بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔ تاکہ بہت تیزی سے پھیلنے والی ضرورتوں کو پورا کیا جاسکے۔ ا نہوں نے مزید کہا کہ ہم کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ترقی پائیدار ہو جس سے ہم اپنے ماحولیات اور وسائل کا تحفظ کرسکیں۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ آلودگی سے پاک عمارتیں تعمیر کئے جانے کی ضرورت ہے اور تاثیر بخش توانائی کو فروغ دیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑے پیمانے پر آلودگی سے پاک اور تاثیر بخش توانائی والی عمارتوں کے تصور کو فروغ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ شہریوں میں بھی زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کی جائے۔
نائب صدر نے کہا کہ آج جو پروجیکٹ شروع کئے گئے ہیں ان کا مقصد شہریوں کے لئے زندگی کے بہتر معیار فراہم کرنا ہے اور معاشی ترقی کو آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر معاشی ترقی کو آگے بڑھانے کا ذریعہ ہیں اور شہروں میں رہنے والے طبقوں کو تمام سہولتیں فراہم کرانے کی ضرورت ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بھونگیر حادثہ۔تلنگانہ کے وزیراعلی کا اظہار افسوس

حیدرآبادتلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے ضلع یادادری بھونگیر میں پیش آئے سڑک حادثہ …

جواب دیں

%d bloggers like this: