سرورق / خبریں / شوپیان میں مسلح تصادم، 2 جنگجو ہلاک، سیکورٹی فورسز کی کاروائی میں 2 درجن عام شہری زخمی –

شوپیان میں مسلح تصادم، 2 جنگجو ہلاک، سیکورٹی فورسز کی کاروائی میں 2 درجن عام شہری زخمی –

سری نگر ، جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں منگل کی صبح شروع ہونے والے ایک مسلح تصادم میں دو جنگجو ہلاک جبکہ ایک افسر سمیت دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ تاہم جنگجوؤں کی ہلاکت کی سرکاری ذرائع سے تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ مسلح تصادم کے مقام پر مقامی لوگوں کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں جن میں قریب دو درجن افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ متعدد نوجوان گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج ومعالجہ کے لئے سری نگر منتقل کیا گیاہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شوپیان کے کنڈلن میں جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز (آر آر)، جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے منگل کی صبح مذکورہ گاؤں میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا ’تلاشی آپریشن کے دوران جب سیکورٹی فورسز کا ایک گروپ مشتبہ گھر کے نذدیک پہنچا تو وہاں موجود جنگجوؤں نے ان پر فائرنگ کی‘۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے مابین باضابطہ طور پر مسلح تصادم شروع ہوا۔ انہوں نے بتایا ’جنگجوؤں کی ابتدائی فائرنگ میں فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او)اور ایک سپاہی زخمی ہوئے‘۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ زخمی فوج اہلکاروں کو علاج ومعالجہ کے لئے سری نگر کی بادامی باغ فوجی چھاونی میں واقع 92 بیس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا ’کنڈلن میں تلاشی آپریشن جاری ہے‘۔ شوپیان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کنڈلن میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن شروع ہونے کے ساتھ ہی سینکڑوں کی تعداد میں لوگ اپنے گھروں سے باہر آئے اور محاصرے میں پھنسے جنگجوؤں کو بچانے کے لئے سیکورٹی فورسز پر پتھراؤ کرنے لگے۔ سیکورٹی فورسز نے مبینہ طور پر احتجاجی مظاہرین کے خلاف آنسو گیس اور پیلٹ شلنگ کا استعمال کرنے کے علاوہ براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں قریب دو درجن احتجاجی مظاہرین زخمی ہوئے۔ کئی ایک نوجوان گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے چند ایک کو علاج ومعالجہ کے لئے سری نگر منتقل کیا گیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق انتظامیہ نے کنڈلن میں مسلح تصادم کے پیش نظر منگل کو تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیاہے۔ اس کے علاوہ موبائیل انٹرنیٹ خدمات بھی منقطع کی گئی ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بی ایس این ایل صارفین کو بہتر خدمت فراہم کرے۔ منی اپا

کولار۔ ٹیلی کمیونکیشن ، کولار ضلع صلاح بورڈ کے صدر ورکن پارلیمان کے ایچ منی …

جواب دیں

%d bloggers like this: