سرورق / خبریں / شوپیان میں آئی ای ڈی دھماکہ کے نتیجے میں 3 فوجی اہلکار زخمی

شوپیان میں آئی ای ڈی دھماکہ کے نتیجے میں 3 فوجی اہلکار زخمی

سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں پیر کی صبح آئی ای ڈی دھماکہ کے نتیجے میں تین فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔ دھماکہ میں فوج کی کیسپر گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں نے پیر کی صبح قریب آٹھ بجے شوپیان کے سوگن ترکہ وانگام میں فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز (آر آر) کی کیسپر گاڑی کو نشانہ بناکر آئی ای ڈی دھماکہ کیا۔ انہوں نے بتایا ’دھماکہ میں فوج کے تین اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کے لئے فوجی اسپتال میں داخل کرایا گیا‘۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ دھماکہ میں فوجی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کے فوراً بعد وہاں تلاشی آپریشن چلایا گیا لیکن حملہ آور جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد علاقہ میں احتجاجیوں کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بھونگیر حادثہ۔تلنگانہ کے وزیراعلی کا اظہار افسوس

حیدرآبادتلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے ضلع یادادری بھونگیر میں پیش آئے سڑک حادثہ …

جواب دیں

%d bloggers like this: