سرورق / کھیل / شوٹ آؤٹ میں اسپین کو ہرا کر روس کوارٹر فائنلسٹ 48؍ سال بعد پہلی بار آخری 8؍میں۔ کروشیا نے ڈنمارک کو 3-2؍سے مات دی۔ ہفتہ کو سوچی میں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی

شوٹ آؤٹ میں اسپین کو ہرا کر روس کوارٹر فائنلسٹ 48؍ سال بعد پہلی بار آخری 8؍میں۔ کروشیا نے ڈنمارک کو 3-2؍سے مات دی۔ ہفتہ کو سوچی میں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی

ماسکو، میزبان روس نے سابق عالمی چیمپئن اسپین کو پینالٹیز کے ذریعہ 4-3؍ سے مات دے کر فیفا عالمی کپ 2018ء کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔ 120؍ منٹ کے کھیل کے بعد مقابلہ 1-1؍سے برابر رہا تو پنالٹی شوٹ آؤٹ کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ عالمی کپ میں روس کے لئے اولین پنالٹی شوٹ آؤٹ تھا۔ میزبان ٹیم کے گول کیپر آئیگور اکن فیو بہترین حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسپین کے کھلاڑی کو کے اور ریاگو اسپاسی کی اسپاٹ ککس کو روکنے میں کامیاب رہے۔ اس طرح2010 ء کی عالمی چیمپئن اسپین کا بھی عالمی کپ سے پتہ صاف ہو گیا ہے جبکہ میزبان روس نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 4-3 سے فتح سمیٹ کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔اس خوشی کی خبر نے تو جیسے مداحوں میں جوش وخروش کا طوفان بھر دیا جو رات بھر خوشی سے جھومتے گاتے اور ناچتے رہے ۔ان منچلوں نے ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر اپنی ٹیم کی کوارٹر فائنل میں جیت کے لئے بھی امید ظاہر کی اور شاندار فتح کا بھی جشن منایا۔واضح رہے کہ میزبان ٹیم روس کی جیت کے ساتھ نہ صرف 2010 ء کی عالمی چیمپئن اسپین کو بھی آؤٹ کر دیا ہے بلکہ 1970 ء کے بعد پہلی بار میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی کا اعزاز حاصل کر لیا ہے ۔ اسی دوران کروشیا نے بھی ڈنمارک کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں اتوار کو3-2سے ہراکر فیفاعالمی کپ فٹ بال ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔کروشیا اور ڈنمارک کے درمیان راؤنڈ 16 مقابلہ مقرر 90 منٹ اور اضافی وقت پر بھی 1۔1 سے برابر رہنے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیا۔ کروشیا نے 3-2سے بازی مار لی۔کروشیا کا کوارٹر فائنل میں میزبان روس سے ہفتہ کو سوچی میں مقابلہ ہوگا۔نژنی نووگوروڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے پری کوارٹر فائنل کا دلچسپ مقابلہ پہلے ہاف میں ایک ایک گول سے برابر رہا۔سنسنی خیز میچ کے آغاز میں پہلے ہی منٹ میں ڈنمارک کے ماتیاس یورگنسن نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی تھی۔تاہم کروشیا کی جانب سے ماریو ماندژوکیچ نے بھی چوتھے منٹ میں گول کر کے میچ کو برابر کردیا تھا جس کے بعد سے میچ پہلے ہاف کے اختتام تک برابر رہا۔دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں کئی کوششوں کے باوجود گول کرنے میں ناکام رہیں جس کے بعد دونوں ٹیموں کو اضافی وقت دیا گیا ۔تاہم اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔اضافی وقت کے بعد گیم کا پنالٹی شوٹ آؤٹ میں فیصلہ ہوا جس میں کروشیا نے ڈنمارک کو 2۔3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔میچ کے پہلے ہی منٹ میں ڈنمارک کے ڈیفنڈر ماتھیاس جورگنسن نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی ، جو عالمی کپ مقابلوں میں ڈنمارک کا کم ترین وقت میں کیا گیا گول ہے ۔صرف3 منٹ بعد کروشیا کے اسٹرائیکر ماریو مندوزوکچ نے گول کرکے میچ ایک، ایک سے برابر کردیا۔میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے دونوں ٹیموں کو 30 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا،جس کے پہلے ہاف میں بھی کوئی گول نہ ہوسکا۔ کھیل کے 116 ویں منٹ میں کروشیا کو پنالٹی ملی، لیکن مڈفیلڈر لوکا موڈرچ نے یہ موقع ضائع کردیا۔میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔دونوں ٹیموں کی طرف سے پہلی ایک، ایک پنالٹی ضائع گئی ، ڈنمارک کے سائمن کجائر نے دوسری پنالٹی پر گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی، جسے کروشیا کے آندریج کراما ریچ نے برابر کردیا۔ڈنمارک کے مائیکل کروہن نے کوئی غلطی کئے بغیر ٹیم کو ایک بار پھر2-1سے برتری دلائی لیکن لوکا موڈریچ نے بھی گیند گول میں پھینک کر اسکور 2۔2سے برابر کردیا۔ڈنمارک کی جانب سے اگلی 2 پنالٹی ضائع کردی گئیں تاہم آخری پنالٹی پر کروشیا کے ایوان ریٹکا ٹچ نے گول کرکے اسکور 3-2کردیا، یوں کروشیا نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ ڈنمارک کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

فرانس کو مبارکباد، کروشیا کو ڈبل مبارکباد۔ کووند نائب صدر ،وزیر اعظم اور دیگر کے پیغامات۔ ٹیموں اور میزبان ملک کی ستائش –

نئی دہلی،  (یواین آئی) صدر ہند رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو، وزیر …

جواب دیں

%d bloggers like this: