سرورق / بین اقوامی / شمالی کوریا کا اپنی جوہری تنصیبات تباہ کرنے کا اعلان

شمالی کوریا کا اپنی جوہری تنصیبات تباہ کرنے کا اعلان

سیول، شمالی کوریا نے رواں ماہ کے آخر میں بین الااقوامی میڈیا کی موجودگی میں اپنی جوہری تنصبات کو تباہ کرنے کا اعلان کردیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا جب 23 مئی کو شمالی کوریا اور امریکہ کے مابین مذاکرات کا دور شروع ہونے کا امکان ہے۔ اے ایف پی کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کیا تھا کہ وہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے 12 جون کو سنگاپور میں ملاقات کریں گے۔
دوسری جانب شمالی کوریا نے بھی دعوت قبول کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ جوہری تنصیبات کو خود تباہ کردے گا۔ اس حوالے سے ناقدین نے خبردار کیا کہ پیونگ یونگ نے تاحال جوہری ہتھیار کی تیاری معطل کرنے سے متعلق باقاعدہ اعلان نہیں کیا، ان ہتھیاروں میں امریکہ کو نشانہ بنانے والے میزائل بھی شامل ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: