سرورق / بین اقوامی / شمالی کوریا نے تین اعلی فوجی افسروں کو عہدہ سے ہٹایا –

شمالی کوریا نے تین اعلی فوجی افسروں کو عہدہ سے ہٹایا –

واشنگٹن ، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کی 12 جون کو ہونے والی ملاقات سے قبل شمالی کوریا نے اپنے تین اعلی فوجی افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے ۔ ایک سینئر امریکی افسر نے اتوار کو اس کی اطلاع دی ۔ اپنا نام ظاہر نہ کئے جانے کی شرط پرجنوبی کوریا کی یونہاپ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کی بنیاد پر یہ اطلاع دی کہ شمالی کوریا کے تین اعلی فوجی افسران کو تبدیل کر دیا گیا ہے ۔
امریکی افسران کا خیال ہے کہ جنوبی کوریا اور امریکہ کے بارے میں مسٹر ان کے نظریات کے سبب شمالی کوریا ئی فوج میں اختلافات پائے جاتے ہیں ۔ انہوں نے تبدیل کئے گئے فوجی افسروں کے نام کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی لیکن جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی نے ان افسروں کی شناخت سیکورٹی سربراہ پاک یونگ سک ، کوریائی پیپلز آرمی (کے پی اے ) جنرل اسٹاف کے سربراہ رمیونگ سو اور کے پی اے کے جنرل پالٹیکل بیورو کے ڈائرکٹر کم جانگ گل کے طور پر کی ہے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

مراٹھواڑہ میں زوردار بارش –

اورنگ آباد : مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد ، عثمان آباد،لاتور ،ہنگولی ، پربھنی اور ناندیڑ …

جواب دیں

%d bloggers like this: