سرورق / بین اقوامی / شمالی کوریا میں کلچرل ٹیم کی قیادت چینی سفارتکار کریں گے –

شمالی کوریا میں کلچرل ٹیم کی قیادت چینی سفارتکار کریں گے –

بیجنگ، شمالی کوریا جانے والی چینی ثقافتی ٹیم کی قیادت چین کے سینئر سفارتکار سونگ تاؤ کریں گے۔ یہ اظلاع چینی خبررساں ایجنسی ژنہوا نے دی ہے۔ چینی ثقافتی ٹیم کی شمالی کوریا کے دورہ کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے اور اسی کے سبب شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے گزشتہ ماہ چین کا دورہ کیا تھا۔
ژنہوا نے بتایا کہ یہ ثقافتی ٹیم شمالی کوریا میں منعقد ہونے والے ’اپریل اسپرنگ فرینڈشپ آرٹ فیسٹول‘ میں حصہ لینے کے لئے جمعہ کو روانہ ہوگی۔ مسٹر سونگ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے انٹرنیشنل محکمہ کے سربراہ بھی ہیں۔ اس دورہ کو لے کر شمالی کوریا کی خبررساں سینٹرل نیوز ایجنسی نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں تک جائیں گے۔ قابل غور ہے کہ کافی برسوں سے شمالی کوریا کا اہم اتحادی چین ہی رہا ہے لیکن گزشتہ چند ماہ سے دونوں کے تعلقات میں کافی تلخی آ گئی تھی اور اس کی وجہ شمالی کوریا کا ایٹمی اور میزائل پروگرام ہے جس پرامریکہ اور دیگر ممالک نے کافی مخالفت کی تھی۔
اس دوران امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کو کہا تھا کہ وہ شمالی کوریا کے رہنما کم سے اگلے ماہ یا جون کے آغازمیں مل سکتے ہیں اور امید ہے کہ اس بات چیت سے اس کے جوہری ہتھیار پروگرام کو محدود کرنے میں مدد ملے گی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: