سرورق / بین اقوامی / شمالی کوریا معاملہ پر امریکی انتظامیہ پوری طرح متفق : ٹرمپ

شمالی کوریا معاملہ پر امریکی انتظامیہ پوری طرح متفق : ٹرمپ

واشنگٹن، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی انتظامیہ شمالی کوریا معاملہ پر پوری طرح متفق ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے کل ٹوئٹ کیا کہ امریکی انتظامیہ میں شمالی کوریا کے معاملہ پر صفر فیصد عدم اتفاق ہے اور اگر ہے تو بھی وہ معنی نہیں رکھتا۔
مسٹر ٹرمپ کا یہ بیان ان میڈیا رپورٹوں کے بعد آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ مسٹر ٹرمپ ، وزیرخارجہ مائک پومپے او اور قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کے درمیان شمالی کوریا کے معاملہ ایک رائے نہیں ہے۔
خیال رہے کہ مسٹر ٹرمپ اور شمالی کوریاکے لیڈر کم جونگ اون کے مابین چوٹی کانفرنس ہونے والی تھی جسے مسٹر ٹرمپ نے منسوخ کردیا تھا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بھونگیر حادثہ۔تلنگانہ کے وزیراعلی کا اظہار افسوس

حیدرآبادتلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے ضلع یادادری بھونگیر میں پیش آئے سڑک حادثہ …

جواب دیں

%d bloggers like this: