سرورق / بین اقوامی / شمالی کوریا سے معاملات درست انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں :ٹرمپ

شمالی کوریا سے معاملات درست انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں :ٹرمپ

واشنگٹن، شمالی کوریا کے صدرکم جونگ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات جلد متوقع ہے،امریکی صدر ٹرمپ نے بھی 3سے4ہفتوں میں ملاقات کے امکان کا اظہار کیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے ملاقات کے امکان کا اعلان واشنگٹن میں ایک ریلی کے موقع پر کیا ۔ٹرمپ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شمالی کوریا سے معاملات درست انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں ، جنوبی کوریا کے سربراہ سے فون پر گفتگو ہوئی ہے،شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ آن کی جنوبی کوریا کے سربراہ سے اچھے ماحول میں طویل بات چیت ہوئی۔ دوسری جانب شمالی کوریا نے صدر ٹرمپ کے حالیہ بیان پر باضابطہ طور پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جاپان کو یہ یقین دہانی کراچکے ہیں کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کے دوران ذرا بھی احساس ہو اکہ بات چیت کا عمل سود مند ثابت نہیں ہو رہا تو فوری طور پربات چیت اور ملاقات ختم کردیں گے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند ماہ قبل شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے ملاقات پر آمادگی ظاہر کی تھی جب کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات اگلے ماہ متوقع ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: