سرورق / بین اقوامی / شمالی کوریا اور روس۔جاپان دوسری جنگ عظیم امن معاہدہ کو حل کریں: پوتن

شمالی کوریا اور روس۔جاپان دوسری جنگ عظیم امن معاہدہ کو حل کریں: پوتن

ماسکو، روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روس اور جاپان دونوں ممالک کو دوسری جنگ عظیم امن معاہدہ کو تحمل کے ساتھ حل کرنا چاہئے۔ مسٹر پوتن نے یہ بات کل جاپان کے وزیراعظم شنجو آبے کے ساتھ بات چیت کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مسٹر پوتن نے کہاکہ روس اور جاپان دونوں ممالک کو دوسری جنگ عظم امن معاہدہ کو تحمل کے ساتھ حل کرنا چاہئے۔ یہ دونوں ممالک کے اسٹریٹجک مفادات کے لئے مناسب ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ دونوں لیڈر اس بات رضامند ہوئے ہیں کہ دونوں ممالک کے مابین متنازعہ پیسفک جزائر کی سیریز پر کاروباری سرگرمیوں کو تیز کیا جائے گا۔ جاپان کے دائرہ اختیار کے ان جزائر پر دوسری جنگ عظیم ختم ہونے پر روس نے قبضہ کرلیا تھا۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ شمالی کوریا معاملہ پر تمام فریق تحمل برتیں۔ مسٹر پوتن نے یہ بات کل جاپان کے وزیراعظم شنجو آبے کے ساتھ شمالی کوریا اور دیگر سیاسی امور پر بات چیت کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر آبے نے کہاکہ شمالی کوریا کا مکمل نیوکلیائی تخفیف اسلحہ نہایت ضروری ہے۔ مسٹر پوتن نے نامہ نگاروں سے کہا کہ شمالی کوریا سے وابستہ تمام فریق تحمل سے کام لیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: