سرورق / بین اقوامی / شمالی کوریا-امریکہ: دونلڈ ٹرمپ کی کم جونگ ان سے بات چیت –

شمالی کوریا-امریکہ: دونلڈ ٹرمپ کی کم جونگ ان سے بات چیت –

واشنگٹن، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے براہ راست بات کی ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق مسٹر ٹرمپ نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکی حکام نے شمالی کوریا کے حکام سے بات کی ہے تاکہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات کی تاریخ طے کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہا کہ مسٹر ان سے ملاقات کے لئے پانچ مقامات پر غور وخوض کیا جا رہا ہے۔ مسٹر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما سے جون یا اس سے تھوڑا پہلے بھی ملاقات ہو سکتی ہے۔
قابل غور ہے کہ مسٹر ٹرمپ نے حال ہی میں کہا تھا کہ انہوں نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے ساتھ اگلے ماہ یا جون کے آغاز میں ملاقات کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ملاقات شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیار پروگرام کو ختم کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: