سرورق / بین اقوامی / شمالی کوریا اور جنوبی کوریا پیرالمپک میں ایک ساتھ مارچ نہیں کریں گے-

شمالی کوریا اور جنوبی کوریا پیرالمپک میں ایک ساتھ مارچ نہیں کریں گے-

سنگاپور، جنوبی کوریا کے پینگ چانگ میں آج سے شروع ہورہے ونٹر پیرالمپک کے افتتاحی اجلاس میں شمالی کوریا اور جنوبی کوریا ایک ساتھ مارچ نہیں کریں گے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی خبررساں ایجنسی یون ہاپ نے جنوبی کوریا پیرالمپک کمیٹی کے حوالے سے کل بتایا کہ شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کے بعد دونوں ممالک نے افتتاحی اجلاس میں ایک ساتھ مارچ نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایجنسی کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا چاہتا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین متنازعہ علاقہ مربوط جھنڈے پر دکھایا جائے لیکن جنوبی کوریا نے اس سے انکار کردیا۔ جنوبی کوریا نے کہاکہ بین الاقوامی پیرالمپک کمیٹی کی سفارشات کے مطابق کھیل انعقاد کو سیاسی رنگ نہیں دیا جانا چاہئے۔
جنوبی کوریا کی پیرالمپک کمیٹی کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے موقف کا احترام کیا اور الگ الگ مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے پہلے 9 فروری کو ونٹر اولمپک کھیلوں کی شروعات کے دوران دونوں ممالک کے کھلاڑیوں نے ایک جھنڈے کے پیچھے مارچ کیا تھا۔ تقریبب میں شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کی بہن یو جنگ بھی شامل ہوئیں تھیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: