سرورق / قومی / ششی کلا اور دناکرن کی تقرری منسوخ

ششی کلا اور دناکرن کی تقرری منسوخ

ششی کلا اور دناکرن کی تقرری  منسوخ
 چنئی، 12 ستمبر (یواین آئی) متحدہ آل انڈیا انا دراوڑ منیتر كژگم (اے آئی اے ڈی ایم کے) کی جنرل کونسل نے آج وی کے ششی کلا کو پارٹی کی عبوری جنرل سکریٹری اور ان کے بھتیجے ٹي ٹي وي دناكر ن کو نائب جنرل سکریٹری کے عہدے سے ہٹا دیا ہے ۔
جنرل کونسل کی یہاں ہوئی میٹنگ میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کرکے ان دونوں کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے علاوہ نائب وزیر اعلی او پنيرسیلوم اور وزیر اعلی ای کے پلاني سوامي کی قیادت میں بنی قائمہ کمیٹی کو منظوری دیدی ۔
اب جناب پنيرسیلوم اور مسٹر پلاني سوامي کو ہی پارٹی میں کسی کو شامل کرنے یا اسے نکالنے کا اختیار ہوگا۔

 

Leave a comment

About Khamar Naz

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: