سرورق / خبریں / ششی تھرور کے خلاف کلکتہ کی ایک عدالت نے سمن جاری کیا –

ششی تھرور کے خلاف کلکتہ کی ایک عدالت نے سمن جاری کیا –

کلکتہ کلکتہ کی ایک عدالت نے کانگریس کے لیڈر اور تیرونتاپورم سے ممبر پارلیمنٹ ششی تھرورکو ’’ہندو پاکستان‘‘ریمارکس پر سمن جاری کیا ہے ۔ایڈوکیٹ سومیت چودھری نے اپنی اپیل میں کہا ہے کہ ششی تھرور کے بیان سے ہندؤں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور یہ آئین کی بھی توہین ہے ۔تھرور کو 14اگست کو عدالت میں پیش ہونے کو کہا گیا ہے ۔
ششی تھرور نے گزشتہ دنوں ایک پروگرام میں کہا تھا کہ’’ملک میں اس وقت جمہوریت اور سیکولرازم کو شدید خطرات لاحق ہیں اور 2019میں اگر بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آجائے گی تو ہندوستان کے آئین میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ ’’ہندو پاکستان بننے کا بھی خطرہ ہے‘‘۔تھرور کے اس بیان پر مختلف بی جے پی لیڈروں نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ششی تھرور نے ہندؤں کے جذبات کو مجروح کرنے کے ساتھ ساتھ جمہوریت کی توہین بھی کی ہے اور اس پر کانگریس صدر راہل گاندھی کو معافی مانگنا چاہیے۔
گانگریس نے گرچہ ششی تھرور کے بیان سے کنارہ کشی اختیار کی ہے تاہم سینئر کانگریسی لیڈر پی ایل پونیا نے کہا کہ ششی تھرور کو وضاحت کرنی چاہیے یہ بات کیوں انہوں نے کہی ہے تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ہمیشہ سے آئین میں تبدیلی کی کوشش کرتی رہی ہے۔دوسری جانب کیرالہ کانگریس نے تھرور کے بیان کی حمایت کی ہے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: