سرورق / خبریں / شسما سواراج کی شاہ اردن عبداللہ دوم سے ملاقات، دو طرفہ معاملات پر تبادلہ خیال-

شسما سواراج کی شاہ اردن عبداللہ دوم سے ملاقات، دو طرفہ معاملات پر تبادلہ خیال-

نئی دہلی، وزیر برائے امور خارجہ شسماسوراج نے بدھ کو ہندوستان کے دورہ پر آئے ہوئےاردن کے شاہ عبد اللہ دوم بن الحسین سےملاقات کی اور دونوں نے تمام شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے والے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ’’تاریخی روابط مزید مضبوط ہو رہے ہیں!وزیر برائے امور خارجہ نے اردن کے شاہ عبد اللہ دوم بن الحسین سے تمام شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے، خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع اور سیکورٹی، سیاحت اور عوام سے عوام کے رابطوں کے بارے میں بات کی ہے‘‘ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹویٹ کیا۔ اردن کےشاہ یہاں منگل کو تین روزہ دورے پر ہندوستان آئے ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ رسمی مذاکرات کے علاوہ، دورہ کے آخری دن 1 مارچ کو صدر رام ناتھ کووند ، شاہ کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کریں گے۔ شاہ الحسین 1 مارچ وگیان بھون میں انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کی جانب سے منعقدہ ’تفہیم اور اعتدال پسندی کو فروغ دینے‘ پر خصوصی خطبہ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق، ہندوستان کی تکثیریت اور دہشت گردی کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ اور اسلام پسند گروپوں کے اثرات پر قابو پانےمیں کامیابی پر خطاب میں روشنی ڈالی جائے گی۔ اردن کے بادشاہ کی آمد پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئےمنگل کو وزیر اعظم نریندر مودی نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا تھا۔ وزیر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ’’ہندوستان اردن کے ساتھ اپنے تعلقات کو کافی اہمیت دیتا ہے‘‘

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: