سرورق / خبریں / شرپسندوں کی شرارت،200ریشم کے کیڑے تباہ۔ معاوضہ کا مطالبہ –

شرپسندوں کی شرارت،200ریشم کے کیڑے تباہ۔ معاوضہ کا مطالبہ –

کولار۔ تعلقہ کے ہولکی گاؤں کے کسان نارائنپا کے200 ریشم کے کیڑوں کو شرپسندوں کی جانب سے دوائی چھڑک کر تباہ کئے جانے کا جائزہ رعیت سنگھا کے رہنماؤں اور محکمہ ریشم سازی کے افسران نے لیا۔ اس موقع پر کے نارائن گوڈا نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کسانوں کی مصنوعات کو تائیدی قیمت مقرر نہ کرنے اور بارش کی کمی سے نقصان برداشت کرنے کے درمیان شرپسندوں کی جانب سے اس طرح کی کارروائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شرپسندوں کی اس حرکت سے200سے زائد ریشم کے انڈے جو5ویں مرحلہ میں تھے تباہ ہوگئے جس سے نارائنپا کو شدید نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ متاثرہ کسان نارائنپا نے کہا کہ محنت کے ساتھ پالے گئے انڈوں کو شرپسندوں نے تباہ کیا جس سے50ہزار کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے افسران سے مناسب معاوضہ کا مطالبہ کیا۔ محکمہ ریشم سازی کے افسران کلیان سوامی، جئے شنکر، ناگ بھوشن نے کہا کہ یہ ایک غیر انسانی حرکت ہے ان شرپسندوں کو گرفتار کرکے مناسب سزا دی جائے گی اور متعلقہ افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد مناسب معاوضہ دیا جائے گا۔ اس موقع پر پرسنا کمار، پیتری راجو، متاثرہ کسان کے اہل خانہ، محکمہ ریشم سازی کے افسران ودیگر موجودرہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

اتحاد کے لئے ہدف اور نظریہ میں یکسانیت ہونی چاہئے: کانگریس

جبل پور‘ کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ اور انتخابی مہم کمیٹی کے سربراہ جیوترادتیہ سندھیا نے …

جواب دیں

%d bloggers like this: