سرورق / بین اقوامی / شرپسندوں نے مسلمانوں کو نماز پڑھنے سے روکا، لگائے –

شرپسندوں نے مسلمانوں کو نماز پڑھنے سے روکا، لگائے –

برلن۔(یو این آئی)ایک طرف امریکہ ،فرانس اور برطانیہ سمیت دوسری ممالک یہ الزام لگاتے رہے ہیں کہ بشار الاسد نے دوما میں کیمیائی گیس کا استعمال کرکے اور لوگوں کا قتل عام کیا ۔وہیں اب جرمن میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں کیمیائی حملے کیلئے جنگجوؤں نے خود منصوبہ بنایا ، شامی فوج کی جانب سے کوئی کیمیائی حملہ نہیں کیا گیا تھا۔ایک جرمن ٹی وی کے صحافی نے متاثرہ علاقے دوما کا دورہ کیا اور دمشق میں قائم کیمپوں میں مقیم مقامی افراد سے جب اس بارے میں پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ شامی فوج کی جانب سے کسی قسم کا کوئی کیمیائی حملہ نہیں ہوا، یہ سب جنگجوؤں کا ڈراماتھا۔انہوں نے دوما میں اپنی ایک کمانڈ پوسٹ پر کلورین گیس سے بھرے کنستر لا کر رکھے تھے اور پھر انہوں نے انتظار کیا کہ جب شامی فوج اس جگہ پر بمباری کرتی ہے اور پھر جب شامی فوج نے جنگجوؤں کو نشانہ بنانے کے لئے بمباری کی تو کلورین سے بھرے کنستر پھٹنے سے علاقے میں گیس پھیلی اور درجنوں ہلاک اور سیکڑوں بری طرح متاثر ہوئے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: