سرورق / خبریں / شاہ نے این ڈی اے کے چار سال مکمل ہونے پر مودی اور مرکزی وزراء کو مبارکباد دی

شاہ نے این ڈی اے کے چار سال مکمل ہونے پر مودی اور مرکزی وزراء کو مبارکباد دی

نئی دہلی، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کے چار سال پورے ہونے پر عوامی بہبود کے لئے غریب، پسماندہ طبقات اور محروموں کو ترقی کے مرکزی دھارے میں لانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزراء کو مبارکباد پیش کی ہے ۔
مسٹر شاہ نے این ڈی اے حکومت کے چار سال پورے ہونے کے موقع پر آج کئی ٹویٹ کئے ہیں۔ انہوں نے پارٹی کے کارکنوں اور عہدیداروں کے تئیں شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک محنت کی وجہ سے حکومت کی فلاحی اسکیموں کی ساری معلومات ملک بھر میں لوگوں تک پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’گزشتہ چار سالوں میں کئی دہائیوں سے ترقی سے دور غریب، پچھڑوں، محروموں اور کسانوں کے دروازے تک حکومت اور اس کے عوامی بہبود کے منصوبوں کو لے جاکر تمام دنیا میں ہندوستان کا سر فخر سے سر اونچا کرنے والی مودی حکومت کے چار سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم نریندر مودی جی اور ان کی کابینہ کو مبارکباد‘‘۔
مسٹر شاہ نے ایک اور ٹویٹ میں کہا، ’’اپنی انتھک محنت سے حکومت اور پارٹی کے درمیان ایک مثالی تال میل کی روایت کو مضبوطی دینے اور مودی حکومت کے عوامی فلاح کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لیے بی جے پی کے عہدیداروں اور کروڑوں کارکنوں کو دل سے مبارک باد اور شکریہ‘‘۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: