سرورق / بین اقوامی / شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی مسترد،عمران خان کے کاغذات منظور –

شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی مسترد،عمران خان کے کاغذات منظور –

اسلام آباد ،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن پاکستان ( ای سی پی ) نے مسترد کردیئے۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے انہیں انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی گئی۔انہوں نے اسلام آباد کے حلقہ این اے 53 اور بنوں کے حلقہ این اے 35 سےامیدواری داخل کی ہے جبکہ عباسی این اے 57 مری سے امیدوار بننا چاہتے تھے۔
شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف مسعود احمد عباسی نے درخوست دائر کی تھی، جس میں ٹمپرنگ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے ترجمان فواد چوہدری کے این اے 67 سے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیئے گئے۔ فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی پر جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار فخر عباس کاظمی نے اعتراض دائر کیا تھا۔
اس بیچ لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن ایپلٹ ٹریبیونل نے این اے 81 گوجرانوالہ سے تحریک لبیک یارسول اللہ کے مولانا اشرف آصف جلالی کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: