سرورق / بین اقوامی / شام کی خودمختاری کا احترام کرے اسرائیل: روس

شام کی خودمختاری کا احترام کرے اسرائیل: روس

ماسکو، روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کو فون کر کےان سے اپیل کی کہ وہ شام کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کچھ نہ کریں۔ روس کے صدر دفتر کریملن نے آج اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرکے اس بات کی اطلاع دی۔
بیان کے مطابق مسٹر پوٹن نے اسرائیلی وزیر اعظم سے کہا کہ شام کی خود مختاری برقرار رکھنا اہم ہے، اس لئے وہ اس کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش نہ کریں۔ شام ، ایران اور روس کے مطابق اتوار کو شامی فضائیہ کے اڈے پر ہوئے حملہ کے پیچھے اسرائیل تھا۔اس حملہ میں سات ایرانی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ اسرائیل نے نہ تو اس حملے کی تصدیق کی ہے اور نہ ہی اس سے انکار کیا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: