سرورق / بین اقوامی / شام پرحتمی فیصلہ ابھی نہیں: امریکہ

شام پرحتمی فیصلہ ابھی نہیں: امریکہ

واشنگٹن . امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شام کے حالات کے مدنظر قومی سلامتی دستہ کے ساتھ ملاقات کی اور اس کے بعد امریکی صدر دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شام پر حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے۔ صدر دفتر کی جانب سے کل جاری بیان میں کہا گیا ہے ’’شام پر حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے۔ خفیہ محکمہ سے ہمیں مسلسل معلومات موصول ہورہی ہیں اور ہم اپنے ساتھیوں کے ساتھ بھی بات چیت کر رہے ہیں‘‘۔ اس سلسلے میں مسٹر ٹرمپ نے برطانیہ کے وزیر اعظم تھریسا مئے اور فرانس کے صدر ایمونئل میکروں سے بھی بات چیت کی ہے۔

امریکہ اور برطانیہ شام کو جواب دینے کے لئے اتفاق
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانیہ کی وزیر اعظم ٹریسا مئے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا بین الاقوامی جواب دینے کے لئے متفق ہو گئے ہیں۔یہ اطلاع مسز مئے کے دفتر نے دی ہے۔شام کے صدر بشار الاسد کی حکومت کی طرف سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے نمٹنے کے لئے برطانیہ کے سینئر وزرانے امریکہ اور فرانس کے ساتھ مل کر کارروائی کرنے کے سلسلہ میں اپنی وزیر اعظم مسز مئے کی حمایت کی ہے، جس کے بعد مسز مئے نے اس سلسلہ میں مسٹر ٹرمپ سے بات چیت کی ۔
مسز مئے کے دفتر نے دونوں رہنماؤں کی بات چیت کے بعد بیان جاری کر کےکہا’’دونوں لیڈروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اسد حکومت کی طرف سے کیمیائی حملوں کے استعمال کو بغیر کسی مزاحمت کے اس طرح سے اجازت نہیں دی جا سکتی۔ دونوں ملک نےمل کر اس سلسلہ میں بین الاقوامی جواب دینے پر اتفاق کیا‘‘۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: