سرورق / بین اقوامی / شام میں کیمیائی حملہ : نئے سرے سے جانچ چاہتا ہے امریکہ اور ترکی –

شام میں کیمیائی حملہ : نئے سرے سے جانچ چاہتا ہے امریکہ اور ترکی –

اقوام متحدہ، اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا کہ شام میں ہوئے کیمیائی حملے کو لے کر منگل کو ہونے والی سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکی قرارداد پر ووٹنگ ہوئی جس میں کیمیائی حملوں کی نئے سرے سے جانچ کی مانگ کی گئی ہے۔ امریکہ نے قراردادکا نیا مسودہ تیار کرکے 15 رکنی سلامتی کونسل کے حوالہ کر دیا ہے۔ اسی درمیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ شام میں کیمیائی حملوں کے لیے ایران اور روس کو بڑی قیمت ادا کرنا ہوگی۔قابل غور ہے کہ ہفتہ کو شام میں باغیوں کے کنٹرول والے ڈوما شہر میں ہوئے مبینہ کیمیائی حملہ میں بہت سے لوگ ہلاک ہو گئے تھے،جس میں بیشتر خواتین اور بچے تھے۔

ادھر ترکی نے آج کہا کہ بین الاقوامی تنظیموں کو شام کے ڈوما شہر میں ہوئے مبینہ کیمیائی حملے کی تحقیقات کرنی چاہیے۔ ترکی حکومت کے ترجمان بكر بوزڈیگ نے کہا کہ بین الاقوامی تنظیموں، خاص طور پر ’کیمیکل ویپنز پروہبیٹیشن آرگنائزیشن ‘ (او پی سی ڈبليو) کو اس کی جانچ کرنی چاہیے اور دنیا کو اس کے بارے میں صحیح معلومات کے ساتھ مطلع کرنا چاہیے۔ مسٹر بوزڈیگ نے کہا کہ دنیا کو ملنے والی معلومات سے یہ صاف ہوتا ہے کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ قابل غور طلب ہے کہ ہفتہ کو شام میں باغیوں کے کنٹرول والے ڈوما شہر میں ہوئے مبینہ کیمیائی حملے میں بہت سے لوگ ہلاک ہو گئے تھے جن میں بیشتر بچے اور خواتین تھے۔
رائٹر،اظ

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: