سرورق / بین اقوامی / شام میں ڈمرہ فوجی ہوائی اڈہ پر میزائل حملہ، مراکش نے کی مذمت –

شام میں ڈمرہ فوجی ہوائی اڈہ پر میزائل حملہ، مراکش نے کی مذمت –

عمان، ایرانی حزب اللہ ملیشیا نے آج کہاکہ شام کی فضائیہ نے دمشق کے شمال مشرق کے فوجی ہوائی اڈہ ڈمرہ میں تین میزائل گرائی ہیں۔ شام کی سرکاری میڈیا نے حالانکہ ڈمرہ پر حملے کا کوئی ذکر نہیں کیا لیکن اس سے قبل کہا تھا کہ فضائیہ نے حمس صوبہ کے اہم شیورات ہوائی اڈہ سے میزائل گرائی ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ شمالی غوطہ علاقہ کے لئے ڈمرہ ہوائی اڈہ کا استعمال فوجی مہم کے لئے کیا جارہا ہے۔
افریقی ملک مراکش نے شام کے خلاف ہوئی فوجی کارروائی کی مذمت کی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق مراکش خاص طورپر بے گناہ شہریوں کی آبادی کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کرتا ہے۔ مراکش ہمیشہ سے بین الاقوامی قانون کا احترام کرتا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ تجربہ نے ہمیں سکھایا ہے کہ فضائی حملے سمیت تمام فوجی متبادل خواہ وہ کتنے ہی منصفانہ اور متوازن ہوں وہ نہ صرف سیاسی حل میں مشکل کھڑی کرتے ہیں بلکہ متاثرہ شہریوں کی تکلیف کو اور ان کے مغرب مخالف جذبات کو بڑھاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسی طرح بین الاقوامی جدوجہد کے معاملات میں اختیار کئے گئے مختلف پیمانے جن میں کچھ معاملات میں تو فوری طورپر جوجی متبادل کا سہارا لیا جاتا ہے اور دیگر معاملات میں بین الاقوامی قانونی جواز کی بات کی جاتی ہے ، صرف کشیدگی میں اضافہ کرتے ہیں۔ مراکش کا خیال ہے کہ شامی بحران کا حل صرف سیاسی طریقہ سے نکالا جاسکتاہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: