سرورق / بین اقوامی / شام میں فضائی حملہ 38؍افراد ہلاک –

شام میں فضائی حملہ 38؍افراد ہلاک –

بیروت: شام میں باغیوں کے زیر قبضہ صوبہ ادلب میں جمعرات کی دیر شب کئے گئے فضائی حملے میں کم از کم 38؍ لوگوں کی موت ہو گئی اور تقریباً50؍ دیگر زخمی ہو گئے ۔ شامی انسانی حقوق کی مشاہد تنظیم نے یہ اطلاع دی ہے۔ شامی انسانی حقوق ڈائرکٹر رامی عبدالرحمن نے بتایا کہ جنگی طیاروں نے صوبہ ادلب کے جردانہ گاؤں کو نشانہ بنا کر ہوائی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگی طیارے روس کے ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں کچھ کی حالت بہت نازک ہے ، جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے ۔ حملے کے بعد ملبے میں پھنس جانے والوں کو ملبے سے نکالنے کے لئے راحت رسانی مہم جاری ہے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بھونگیر حادثہ۔تلنگانہ کے وزیراعلی کا اظہار افسوس

حیدرآبادتلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے ضلع یادادری بھونگیر میں پیش آئے سڑک حادثہ …

جواب دیں

%d bloggers like this: