سرورق / بین اقوامی / شام: مشرقی غوطہ کے دوما میں اقوام متحدہ کی سیکورٹی ٹیم پر فائرنگ –

شام: مشرقی غوطہ کے دوما میں اقوام متحدہ کی سیکورٹی ٹیم پر فائرنگ –

اقوام متحدہ/دمشق، اقوام متحدہ کے اہلکار کے مطابق شامی شہردوما میں موجود اقوام متحدہ کے حفاظتی دستوں پر فائرنگ کی گئی ہے۔ یہ واقعہ دوما میں مبینہ کیمیائی حملے کے تناظر ميں وہاں بین الاقوامی ماہرین کی ایک تحقیقاتی ٹیم کی آمد سے قبل پیش آیا۔
مشرقی غوطہ کے دوما نامی شہر میں اقوام متحدہ کی سکیورٹی ٹیم پر حفاظتی صورتحال کے جائزے کے دوران فائرنگ کی گئی ہے ۔ تاہم اقوام متحدہ کے اہلکار نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ اس واقع میں کوئی شخص زخمی یا ہلاک نہیں ہوا اور سکیورٹی ٹیم کو واپس دمشق منتقل کر دیا گیا ہے۔رواں ماہ کی سات تاریخ کو دوما کے عام شہریوں پر زہریلی گیس کے مبینہ حملے میں چالیس سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ مغربی طاقتوں کی جانب سے شامی صدر بشار الاسد کی حکومت پر اس مبینہ حملے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
فائرنگ کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کیمیائی ہتھیاروں پر نظر رکھنے والی بین الاقوامی تنظیم ’او پی سی ڈبلیو‘ کے ماہرین کی ٹیم حملے کی چھان بین کے سلسلے میں سکیورٹی ٹیم کی جانب سے اجازت کا انتظار کر رہی تھیں۔ تاہم اب ممکن ہے کہ ’او پی سی ڈبلیو‘ کے بین الاقوامی ماہرین فی الوقت دمشق میں موجود رہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: