سرورق / بین اقوامی / شام: مشرقی غوطہ شدت پسندوں سے آزاد –

شام: مشرقی غوطہ شدت پسندوں سے آزاد –

بیروت ، شام کی فوجی کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کا مشرقی غوطہ علاقہ شدت پسندوں سے آزاد ہو گیا ہے اور تمام شدت پسند گروپ اس کوچھوڑ کر جا چکے ہیں۔ شام کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ آخری شدت پسند گروپ کے مشرقی غوطہ علاقے کے دوما شہر کو چھوڑ کر شمال کی طرف روانہ ہونے کے بعد یہ علاقہ دہشت گردوں سے آزاد ہو گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا’’تمام شدت پسندوں نے دوما چھوڑ دیا ہے جو مشرقی غوطہ میں ان کا آخری گڑھ تھا‘‘۔
دوما شہر پر کنٹرول کرنے والی شدت پسند تنظیم جیش الاسلام نے سات اپریل کو مبینہ کیمیائی حملہ کے بعد گذشتہ اتوار کو شامی حکومت کے ساتھ اس سلسلہ میں سمجھوتہ کیا تھا کہ وہ دوما شہر چھوڑ دے گا۔ شام پر ان کیمیائی حملوں میں بعد کل امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے دارالحکومت دمشق کے قریب حمص کے کئی مبینہ کیمیائی ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر حملے کیے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: