سرورق / خبریں / سی پی آئی ایم ایل ریڈ اسٹار کے لیڈر کی گرفتاری کے خلاف بھانگر میں متعدد مقامات پر سڑک جام –

سی پی آئی ایم ایل ریڈ اسٹار کے لیڈر کی گرفتاری کے خلاف بھانگر میں متعدد مقامات پر سڑک جام –

کلکتہ؍ جنوبی 24پرگنہ کے بھانگر میں پاور گرڈ سب اسٹیشن کے خلاف تحریک کے حامیوں نے سی پی آئی ایم ایل ریڈ اسٹار الیک چکرورتی کی بھونیشور میں گرفتاری کے خلاف بھانگرمیں متعدد مقامات پرسڑک جام کردیا۔الیک چکرورتی کو جنوبی 24پرگنہ کی پولس نے بھونیشور سے گرفتار کیا تھا۔ سی پی آئی ایم ایل گزشتہ دو برسوں سے بھانگر کے علاقے میں پاور گرڈ سب اسٹیشن کے قیام کے خلاف تحریک چلارہی ہے ۔ ریڈ اسٹار کے لیڈر کو میتری وہار کالونی سے گرفتار کیا گیا ہے ۔وہ کالنگا اسپتال میں اپنا علاج کرارہے تھے۔الیک چکرورتی کو لیور کی کئی بیماری لاحق ہے ۔ الیک چکرورتی کو آج رات بھونیشور سے کلکتہ لایا جائے گا۔ الیک چکرورتی کی گرفتار بھانگر میں پھیلتے ہی ہاروا اور راجر ہاٹ اور متعددمقامات پر ان کے حامیوں نے سڑک کو جام کردیا اور گاڑیوں کے ٹائر میں آگ لگادی ۔بھانگر کے کئی علاقوں میں اب بھی جام ہے ۔
سی پی ایم ایل ریڈ اسٹارکے مرزا حسن نے کہا کہ سڑک جام کا سلسلہ مسلسل چلتارہے گااور آج دوپہر جلوس بھی نکالا ہے اور آج مستقبل کے لائحہ عمل کو طے کیا جاے گا ۔مرزا حسن نے الزام لگایا کہ ترنمول کانگریس کی قیادت والی یو اے پی اے ایکٹ کے تحت مظاہرین کے خلاف کیس درج کررکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ عرب الاسلام کی گرفتار ی کا بدلہ لیا گیا ہے ۔ الیک چکرورتی کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی متعدد دفعات بشمول قتل لگائے گئے ہیں ۔الیک چکرورتی کو پولس گزشتہ کئی مہینوں سے تلاش کررہی تھی مگر گاؤں والوں کی حمایت کی وجہ سے گرفتاری نہیں ہوپارہی تھی۔ خیال رہے کہ پنچایتی انتخابات کے دوران تشدد میں اس تحریک کے ایک حامی کی موت ہوگئی تھی اور 2017میں بھی پاور گریڈ سب اسٹیشن کے قیام کے خلاف احتجاج کررہے مظاہرین پر فائرنگ سے دو افراد کی موت ہوگئی تھی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: