سرورق / خبریں / سی بی ایس ای نے 10 ویں کے نتائج کا کیا اعلان، لڑکیوں نے ماری بازی

سی بی ایس ای نے 10 ویں کے نتائج کا کیا اعلان، لڑکیوں نے ماری بازی

ئی دہلی، مرکزی بورڈبرائے ثانوی تعلیم کے12ویں امتحان کی طرح اس باردسویں کی بورڈامتحان میں بھی لڑکیوں نےایک بارپھرلڑکوں سےبازی ماری ہےاورچارطالبات499نمبرات کےساتھ مشترکہ طورپراول قراردی گئی ہیں۔
اس باردسویں کےامتحان میں85.32فیصدلڑکےکامیاب ہوئےہیں جبکہ88.67فیصدلڑکیاں کامیاب ہوئی ہیں اوراس طرح لڑکوں کےمقابلےمیں 3.35فیصدلڑکیاں زیادہ کامیاب ہوئی ہیں۔
اس مرتبہ تروننت پورم99.6فیصدنتیجوں کےساتھ اول مقام پرہے۔وہیں چنئی97.37فیصدکےساتھ دوسرےمقام پراوراجمیر91.86فیصدکےساتھ تیسرےمقام پرہے۔
ٹاپ کرنےوالی چاروں طالبات میں ڈی پی ایس گڑگاؤں کےپرکھرمتل،آرپی پبلک اسکول بجنورکی رم جھم اگروال،اسکاٹش انٹرنیشنل اسکول شاملی کی نندنی گرگ اوربھون ودیالیہ کوچن کی جی شری لکشمی شامل ہیں۔ان چاروں طالبات کو500میں سے499نمبرات ملےہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: