سرورق / خبریں / سی بی ایس ای بورڈ: دسویں کلاس کے میتھمٹکس پیپر کا امتحان دوبارہ نہیں ہوگا –

سی بی ایس ای بورڈ: دسویں کلاس کے میتھمٹکس پیپر کا امتحان دوبارہ نہیں ہوگا –

نئی دہلی، سی بی ایس ای بورڈ کے دسویں کلاس کے میتھمٹکس پیپر کا امتحان دوبارہ نہیں ہوگا۔ یہ اطلاع انسانی وسائل و ترقیات کی وزارت میں اسکول ایجوکیشن کے سکریٹری انل سوروپ نے آج ٹویٹ کرکے دی۔ مسٹر سوروپ نے بتایا کہ دسویں کے میتھمٹکس پیپر کا امتحان دہلی قومی راجدھانی خطہ علاقہ اور ہریانہ میں دوبارہ نہیں لیا جائے گا۔
قابل غور ہے کہ میتھمٹکس پیپر کے لیک ہونے کی خبریں گزشتہ دنوں اخباروں میں آئی تھی تب سی بی ایس ای نے کہا تھا کہ وہ ان خبروں کی تحقیقات کرنے کے بعد ہی اس سلسلہ میں کوئی فیصلہ لے گا۔انہوں نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات اور اسٹوڈنٹس کے مفادات کو ذہن میں رکھتے ہوئے میتھمٹکس کا امتحان دوبارہ نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ دنوں سی بی ایس ای کے 12 ویں کے اکنامکس کے پیپر لیک ہونے کے سنسنی خیز معاملے میں چار ٹیچروں کو گرفتار کیا گیا تھا اور سی بی ایس ای کے افسر کے ایس رانا کو معطل کردیا گیا تھا۔انسانی وسائل و ترقیات کی وزارت نے پیپر لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات کے لئے ایک داخلی جانچ کمیٹی بھی قائم کی ہے۔ دسویں کے امتحان لئے جانے کے بارے میں سی بی ایس ای کی ایک جعلی پریس ریلیز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کی وجہ سے اسٹوڈنٹس اور والدین میں غلط فہمی پیدا ہو گئی تھی۔
سی بی ایس ای کی ترجمان رما شرما نے کل دیر رات اس پریس ریلیز کو فرضی قرار دیا تھا۔ یہ پریس ریلیز 30 مارچ کو سی بی ایس ای کے لیٹر ہیڈ پر جاری کی گئی تھی جس میں دسویں کے میتھمٹکس کا امتحان 30 اپریل کو ہونے کی بات کہی گئی تھی۔ مسز شرما نے اس ریلیز کی تردید کی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: