سرورق / خبریں / سیکریڈ ہارٹ کالج میں تعلیم وفن تربیت وہنر مندی پر کامیاب پروگرام-

سیکریڈ ہارٹ کالج میں تعلیم وفن تربیت وہنر مندی پر کامیاب پروگرام-

ٹمکور:25 ؍فروری(راست) ٹمکور کے اپّار ہلی میں موجود معروف سیکریڈ ہارٹ تعلیمی ادارہ میں ہائی اسکول ، پی یو سی، ڈگری اور پوسٹ گریجویٹ کورس میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار اساتذہ کی جانب سے 800 سے زائد طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے، جہاں 50 فیصد سے زیادہ طلباء مسلمان ہیں، اس کالج کے احاطے میں ایک کامیاب ہنر مندی وتعلیم وتربیت یعنی اسکل ڈیولپمنٹ کا پروگرام اسی کالج کے چیرمین کی صدارت میں منعقد ہوا،حکومت کرناٹک کے اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیرمین شری مرلی دھرہالپا نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی جانب سے تعلیم کے مختلف شعبوں آئی ٹی آئی ڈپلوما یا اس کی مساوی سطح تک کی تعلیم مکمل کرنے والے نوجوانوں کی نشاندہی کرکے ان کے لئے روزگار کے مواقع اور خود روزگار بنانے کے لئے تربیت دی جارہی ہے، اس کے ساتھ ہر ضلع کے ہیڈ کوارٹر میں مختلف کمپنیوں کے اشتراک سے روزگار میلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے، اور انہیں قابلیت کی بنیاد پر مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی، اور اہل افراد کو منتخب کرکے انہیں خصوصی تربیت سے آراستہ کیا جائے گا، اور معروف کمپنیوں پر مشتمل روزگار میلوں کا نظم کارپوریشن سے کیا جائے گا، تاکہ تربیت حاصل کرنے والوں میں سے بیشتر افراد کو بروقت ملازمت مل سکے، یا خود روزگاری شروع کرسکے، اس طرح تربیت پائے افراد کو حکومت کے کئی مالی اداروں سے جیسے کے ایف سی، کے ایم ڈی سی، امبیڈکر فائنانس کارپوریشن اور بینکوں کی جانب سے مالی مدد فراہم کی جائے گی، ابھی تک ریاست میں17 روزگار میلوں کا انعقاد ہوا ہے، جس سے بے روزگاری کا فیصد کم ہوتا ہے، اس کو دیکھنے دوسری ریاست کے لوگ بھی یہاں آرہے ہیں۔مہمان خصوصی ٹمکور ضلع سی ایم اے کے صدر مشتاق احمد نے کہا کہ اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے نوجوانوں میں روزگار، تربیت وخود روزگاری اسکیموں کی جانکاری اہل افراد میں فراہم کرنے میں ایک نمایاں کردار ادا کیاہے، خصوصاً ٹمکور میں حال ہی منعقدہ ٹمکور میں روزگار میلے میں دس ہزار سے زیادہ مستحق افراد نے حصہ لیا اور اس سے فیضیاب ہوئے، اس کارپوریشن کی جانب سے انگریزی بول چال کرٹریننگ بھی دی جارہی ہے، ہمارے نوجوان ایسی اسکیموں کا بھر پور فائدہ اٹھاکراپنے معاشی حالات میں سدھار لائیں، انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم ہی سبھی خرافات کا حل ہے، کالج کے پرنسپل پروفیسر شیخ محمد انور نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور کالج کی رپورٹ پیش کی، پروگرام میں طلباء کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا، کالج کی بہترین کارکردگی پر مرلی دھر ہالپا نے ذمہ داروں کی ستائش کی اور اسکل ڈیولپمنٹ کے پروگرام کا بھر پور فائدہ اٹھانے کی اپیل کی، آفرین بانو نے پروگرام کی نظامت کی۔(مشتاق احمد ٹمکور)-


Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: