سرورق / خبریں / سیلفی لیتے ہوئے تملناڈو کے دو سیاح ڈوبے –

سیلفی لیتے ہوئے تملناڈو کے دو سیاح ڈوبے –

پناجی۔ (پی ٹی آئی) دو الگ الگ واقعات میں گوا میں بحیرۂ عرب کے قریب ساحلوں پر سیلفی لیتے ہوئے تملناڈو کے دو سیاح ڈوب گئے ۔پولیس نے کہا کہ کرناٹک اور تملناڈو سے آٹھ سیاحوں کے ایک گروپ نے ہفتہ کی شام کو شمالی گوا ضلع کے ماگلے بیچ کا دورہ کیا ۔ کالن گوٹے کے پولیس انسپکٹر جیویا دلوی نے کہا، ’’گروپ کے تین اراکین پانی میں پتھریلے علاقوں کو گئے، جب وہ اپنے موبائل پر سیلفی لے رہے تھے، سمندر کی ایک بڑی لہر ان سے ٹکرائی ۔ جب کہ گروپ کے دو اراکین تیر کر بحفاظت پہنچ گئے۔ دنیش کمار رنگناتھن کی حیثیت سے شناخت کردہ فرد ڈوب گیا۔ لاش کو بعدازاں نکالاگیا۔ اسی طرز کے ایک واقعے میں تملناڈو سے 4سیاح کل صبح شمالی گوا کے اکواڈا قلعہ کے قریب ایک پتھریلے راستے پر گئے جب وہ پتھروں پر بیٹھ کر اپنے موبائل فون سے سیلفی لے رہے تھے، ان میں سے ایک سمندر کی بڑی لہروں میں بہہ گیا۔ متوفی کی شناخت سی کمارواسن کے طور پر کی گئی ہے ۔پولیس کی کارروائی کے بعد دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے گوا میڈیکل کالج اسپتال روانہ کیاگیا۔ ہر سال احتیاطی اقدام کے طور پر مانسون سیزن کے دوران ریاستی حکومت تیراکی اور دیگر پانی کے کھیلوں کے لئے ساحلوں کو جون تا اگست بند کردیتی ہے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: