سرورق / خبریں / سیتا رمن نے اگنی-5 کے کامیاب تجربہ پر مبارکباد دی

سیتا رمن نے اگنی-5 کے کامیاب تجربہ پر مبارکباد دی

نئی دہلی، (یو این آئی) وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے سطح سے سطح پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اگنی -5 کے کامیاب تجربہ پر دفاعی تحقیق اور ترقیاتی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کے سائنسدانوں اور دیگر ماہرین کو آج مبارکباد دی۔ محترمہ سیتا رمن نے اپنے پیغام میں کہا کہ “اے -5 مشن کی کامیابی کے لئے ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں، ملازمین، فوجی حکام اور انڈسٹری کو مبارکباد’۔ واضح رہے کہ اس میزائل کا آج اڈیشہ کے ساحل پر عبدالکلام جزیرے سے کامیاب تجربہ کیا گیا۔ جوہری صلاحیت سے لیس ملک کے سب سے بڑے میزائل اگنی -5 کا آج صبح 09.50 بجے تجربہ کیا گیا۔ مشن کے دوران 5000 کلو میٹر کےفاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت والے میزائل کی پرواز کا معائنہ ریڈار، رینج اسٹیشن اور ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے کیا گیا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

مراٹھواڑہ میں زوردار بارش –

اورنگ آباد : مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد ، عثمان آباد،لاتور ،ہنگولی ، پربھنی اور ناندیڑ …

جواب دیں

%d bloggers like this: