سرورق / خبریں / سیتا رمن فسادات کی خفیہ معلومات سے وزارت داخلہ کوآگاہ کریں: چدمبرم

سیتا رمن فسادات کی خفیہ معلومات سے وزارت داخلہ کوآگاہ کریں: چدمبرم

نئی دہلی‘ کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے وزیر دفاع نرملا سیتا رمن کے کانگریس پارٹی پر ملک میں ماحول کو خراب کرنے کا منصوبہ بنانے کے الزام پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ان کے پاس خفیہ اطلاع ہے تو انہیں اسے وزارت داخلہ کو بتانا چاہئے۔
مسٹر چدمبرم نے ٹوئٹ کیا ’’وزیر دفاع کہتی ہیں کہ لوک سبھا الیکشن سے قبل فسادات بھڑکانے کا منصوبہ ہے۔ ان کے پاس یہ خفیہ اطلاع ہے تو انہیں اسے وزارت داخلہ کو بتانا چاہئے۔‘‘
انہوں نے وزیر دفاع کے بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کو سبق سکھانے‘ دہشت گردی کو ختم کرنے‘ دراندازی پر روک لگانے اور رافیل جنگی طیارہ حاصل کرنے کے بعد وزیر دفا ع کے پاس اب سیاسی جماعتوں اور افراد کے مذہبی تعلق پر نگاہ رکھنے کا ہی کام رہ گیا ہے۔‘‘
محترمہ سیتارمن نے کانگریس صدر راہل گاندھی کے حال ہی مسلم دانشور وں سے ملاقات کرنے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ کانگریس خود کو مسلم حامی ثابت کرنا چاہتی ہے اور الیکشن سے قبل ملک کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: