سرورق / بین اقوامی / سیاست سے دست بردار نہیں ہورہا ہوں: مشرف پاکستان واپسی اور الیکشن لڑنے میں رکاوٹیں حائل ہیں، سابق صدر کا ویڈیو پیغام –

سیاست سے دست بردار نہیں ہورہا ہوں: مشرف پاکستان واپسی اور الیکشن لڑنے میں رکاوٹیں حائل ہیں، سابق صدر کا ویڈیو پیغام –

اسلام آباد: ( آئی این ایس )سابق صدر ،آرمی چیف اور آمر حکمراں پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ وہ سیاست سے دستبردار نہیں ہو رہے ہیں، پارٹی سربراہی سے استعفیٰ پارٹی رہنماؤں سے پارٹی کو الیکشن میں اتارنے کے لیے ان کی مشاورت سے دیا ہے۔سابق صدر کا کہنا ہے کہ ان کی وطن واپسی اور الیکشن لڑنے میں رکاوٹیں حائل ہیں جب کہ سپریم کورٹ کو خواجہ آصف کی طرح ان کی نااہلی بھی ختم کرنی چاہئے تھی۔پرویز مشرف نے پارٹی چیئرمین شپ سے استعفے پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ سیاست سے کنارہ کش نہیں ہوا، بلکہ قانونی مشاورت کی روشنی میں چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیا ہے۔سابق صدر نے کہا ہے کہ وطن واپسی اور انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ تھا، مگر اس عمل میں رکاوٹیں حائل ہیں۔ اے پی ایم ایل کے امیدواران الیکشن میں جائیں انہیں بھرپور سپورٹ کروں گا۔ آنے والے وقت میں اچھے مواقع آئیں گے جن کے مطابق فیصلے کریں گے۔اپنے پیغام میں سابق آمر حکمراں جنرل (ر) پرویز مشرف نے وطن واپس نہ آنے کی تین وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کیا۔ اسی طرح میرے ساتھ بھی ہونا چاہئے تھا مگر ایسا نہیں ہوا۔ دوسری بات یہ تھی کہ میرا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نہ ڈالا جائے، نواز شریف کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا۔ وہ لندن سمیت کہیں بھی جا سکتے ہیں اور ملک بھر میں جلسوں سے خطاب بھی کرتے ہیں، تو مجھے بھی یہ آزادی دی جائے۔پرویز مشرف نے تیسرا مطالبہ کیا کہ وطن واپس آنے پر مجھے گرفتار نہ کیا جائے؛ جس پر سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ مجھے عدالت میں پیش ہونے تک گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ لیکن اس کے بعد کیا ہوگا یہ بات مبہم تھی ۔گزشتہ روز پرویز مشرف نے اپنی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ پرویز مشرف نے اپنی نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔چیف جسٹس نے رواں ماہ اس کیس میں پرویز مشرف کو طلب کرکے انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا اور ان کی نااہلی بھی عارضی معطل کردی تھی۔ لیکن، پرویز مشرف نہ وطن واپس آئے اور نہ ہی عدالت میں پیش ہوئے جس پر چیف جسٹس نے انہیں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت واپس لے لی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: