سرورق / خبریں / سیاست اور تفریح میں سیکس کا مطالبہ کرکے پیشکش کی جاتی ہے: شتروگھن سنہا

سیاست اور تفریح میں سیکس کا مطالبہ کرکے پیشکش کی جاتی ہے: شتروگھن سنہا

پٹنہ: کوریوگرافر سروج خان اور کانگریس کی سینئر لیڈر رینوکا چودھری کے بعد اب اداکار سے لیڈر بنے شتروگھن سنہا نے بھی متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تفریح اور سیاست کی دنیا میں کام کرانے کے لئے سیکس کامطالبہ اور پیشکش کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نہ تو سروج خان غلط ہیں اور نہ ہی ریونیکا چودھری۔ تفریح اور سیاسی دنیا میں کام کرانے کے لئے جنسی تعلقات بنانے کا مطالبہ کیاجاتا ہےاور پیشکش کی جاتی ہے۔ زندگی میں آگے بڑھنے کے لئے یہ بہت قدیم اور آزمائی ہوئی ترکیب ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ تو انسانی زندگی کے آغاز سے ہورہا ہے۔ اس میں اتنا پریشان ہونے کی کیا بات ہے۔
شتروگھن نے کہاکہ کوریو گرافی کے میدان میں ریکھا، مادھوری اور سری دیوی کے مستقبل کو روشن بنانے میں سروج خان کا اہم تعاون ہے۔ سروج خان اپنے میدان کے عظیم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سروج خان ہمیشہ اپنے دل سے بولتی ہیں۔ اگر انہوں نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں لڑکیوں کو “سمجھوتہ” کرنا پڑتا ہے، تو انہیں ضروری ایسے معاملات کی جانکاری ہوگی۔ بالی ووڈ میں کاسٹنگ کاوچ کی حقیقت کا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں سروج خان اور رینوکا کی بات سے پوری طرح متفق ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ فلموں میں آنے کے لئے لڑکیوں کو کیسے کیسے “سمجھوتے” کرنے پڑتے ہیں۔ شاید سروج خان جی خود اس درد اور بے عزتی سے گزر چکی ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: