سرورق / خبریں / سڑکوں کا تعمیری کام جلد مکمل کیا جائے: بی بی کاویری

سڑکوں کا تعمیری کام جلد مکمل کیا جائے: بی بی کاویری

چامراج نگر: شہر کے مختلف علاقوں میں جاری سڑکوں اور ڈرائنیج کے تعمیری کاموں کا ڈپٹی کمشنر بی بی کاویری نے معائنہ کیا اور متعلقہ افسروں کو ضروری ہدایت دی۔ سب سے پہلے شہر کے گالی پورہ لے آؤٹ میں جاری سڑک کے تعمیری کام کا معائنہ کیا اور کہا کہ عوام کی سہولت کے مطابق تعمیری کام کیا جائے اور جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جائے۔ بعد میں دوڈ رنگڈی بیدی، کے ایس آر ٹی سی بس اسٹانڈ روڈ کے قریب جاری تعمیری کاموں اور انور پاشاہ کلیان منٹپ روڈ پر دورہ کر کے تعمیری کاموں کا معائنہ کیا اور کسی بھی طرح کی تاخیر کے بغیر معیاری کام کئے جانے کی ہدایت دی۔چامنڈ یشوری پاور سپلائی بورڈ کے قریب سڑک، پیکارڈ اسپتال کے قریب سڑک اور کلا مندر کے روبرو جاری سڑک اور ڈرائنیج کے تعمیر کاموں کا جائزہ لیتے وقت مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کے پاس اپنے مسائل پیش کئے۔ اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سڑک کی توسیع سے مقامی لوگوں اور خاص کر محلے کے لوگوں کو سہولت ہوگی۔ شہر کی ترقی کے پیش نظر عوام کو چاہئے کہ سڑکوں اور نالوں کی تعمیر کے لئے تعاون کریں۔اس موقع پر سٹی منسپل کونسل کے ایگزی کیٹیو انجینئر ستیہ مورتی، سرینواس، وجئے کمار اور دیگر موجود تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: